کیا امام محمد باقر علیہ السلام کربلا میں موجود تھے؟ اور اس وقت ان کی عمر کتنی تھی؟
⁉️ کیا امام محمد باقر علیہ السلام کربلا میں موجود تھے؟ اور اس وقت ان کی عمر کتنی تھی؟
📜 2 مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنِ ابْنِ فَضَّالٍ عَنِ ابْنِ بُكَيْرٍ عَنْ زُرَارَةَ قَالَ قُلْتُ لِأَبِي جَعْفَرٍ ع قَدْ أَدْرَكْتَ الْحُسَيْنَ ع قَالَ نَعَم
📃 محمد بن یحییٰ، احمد بن محمد، ابن فضّال، ابن بکیر، زرارہ سے روایت ہے:
زرارہ کہتے ہیں:
میں نے امام باقر (علیہ السلام) سے عرض کیا:
"کیا آپ نے امام حسین (علیہ السلام) کا زمانہ درک کیا؟"
امام نے فرمایا: ہاں۔
📚 الکافی، جلد 4، صفحہ 223
ناشر: دار الکتب الإسلامیة، تہران، 1365 شمسی
✅ سند کی صحت:
تمام راویان شیعہ علم رجال کی کتابوں میں ثقہ (قابل اعتماد) مانے گئے ہیں:
1. محمد بن یحییٰ – ثقہ
2. احمد بن محمد بن عیسیٰ – ثقہ
3. ابن فضّال (علی بن فضال) – اگرچہ بعض اہل بیت کے دشمنوں میں شمار ہوتا ہے، لیکن اُس کی وہ روایتیں قبول کی جاتی ہیں جو اہل بیت سے ہم آہنگ ہوں (تفصیل رجال میں موجود ہے)
4. ابن بکیر (عبدالله بن بکیر) – مختلف اقوال ہیں، لیکن زرارہ کے ذریعے روایت کرنا اس کی تقویت ہے
5. زرارہ بن أعین – اوثق راویوں میں سے ہیں
🔎 لہٰذا روایت قابل اعتماد ہے۔
✅ تصحیح روایت توسط علامه مجلسی اول (انار الله برهانه)
📜 و قال زرارة بن أعين لأبي جعفر عليه السلام: أَدْرَكْتَ الْحُسَيْنَ؟ قال: نَعَمْ»
📃 زرارہ بن أعین نے امام محمد باقر علیہ السلام سے پوچھا: "کیا آپ نے امام حسین علیہ السلام کا زمانہ درک کیا؟" امام علیہ السلام نے فرمایا: "ہاں"۔
✅ تصحیحِ روایت از نظر علامہ مجلسی اول:
«في الصحيح» یعنی یہ روایت صحیح السند ہے۔
نیز فرمایا:
«و رواه الكليني في الموثق كالصحيح»
یعنی علامہ کلینی نے بھی اسے ایسی سند سے روایت کیا ہے جو موثق ہونے کے باوجود صحیح کے حکم میں آتی ہے۔
📚 کتاب: روضۃ المتقین فی شرح من لا یحضرہ الفقیه
مؤلف: علامہ محمد تقی مجلسی (اول)
جلد: 4 صفحہ: 132
روایت کی تصحیح علامہ مجلسی دوم (انار اللہ برہانہ) کی طرف سے
✔️ دوسری حدیث: سند کے لحاظ سے موثق ہے اور صحیح کے درجے میں ہے۔
📚 مرآۃ العقول، جلد 17، صفحہ 66
🔴 امام حسین علیہ السلام کے واقعہ کو امام باقر علیہ السلام کا درک کرنا – تاریخی روایت کے مطابق
📜 قال أبو جعفر: قتل جدي الحسين و لي أربع سنين و إني لأذكر مقتله
📃 امام محمد باقر (ع) نے فرمایا:
"میرے جد امام حسین (ع) شہید کیے گئے، اُس وقت میری عمر چار سال تھی، اور میں اُن کی شہادت کو یاد رکھتا ہوں۔"
📚 احمد بن ابی یعقوب، تاریخ یعقوبی، جلد 2، صفحہ 320، بیروت، دار صادر، بے تاریخ۔
☑️ یعنی امام باقر علیہ السلام خود فرماتے ہیں کہ اُنہوں نے واقعۂ کربلا کا مشاہدہ کیا تھا اور وہ اس واقعے کو یاد بھی رکھتے ہیں۔
🔴 آیت اللہ العظمیٰ میرزا جواد آغا تبریزی اعلی اللہ مقامہ الشریف کا نظریہ
⁉️ سوال (256):
کیا امام باقر علیہ السلام واقعۂ طف (کربلا) میں موجود تھے؟ اور ان کی عمر کتنی تھی؟
✅ جواب:
جی ہاں، امام باقر علیہ السلام واقعۂ طف میں موجود تھے، اور ان کی عمر مبارک اس وقت 4 سال تھی۔
والله العالم
📚 صراط النجاة في أجوبة الاستفتاءات، ج 9، ص 94
ناشر: دار الصدیقۃ الشہیدۃ (سلام اللہ علیہا)
📌 نتیجہ:
روایت از نظر سند و دلالت معتبر ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ:
🔹 امام محمد باقر علیہ السلام نے امام حسین علیہ السلام کا زمانہ درک کیا۔
🔹 امام باقر علیہ السلام کی عمر تقریباً 4 سال تھی جب واقعہ کربلا پیش آیا۔
🔹 یہ حقیقت متعدد مصادر اور محدثین کے اقوال سے تأیید شدہ ہے۔
📑 بدر علی
#بدر_علی #التماس_دعا #تعلیمات_اہلبیتؑ #اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد
Gallery
Tap any image to view full screen