Back to امام باقر ع

جو شخص چاہے کہ اپنی محبت کا میزان جانچے

امام باقر علیہ السلام نے فرمایا:

 

📜 مَنْ اَرادَ أنْ يَعْلَمَ حُبَّنا فَلْيَمْتَحِنْ قَلْبَهُ فَاِنْ شاَرَكَ فِي‌حُبِّنا حُبَّ عَدُوِّنا فَلَيْسَ مِنّا وَ لَسْنا مِنْهُ

 

📃 "جو شخص چاہے کہ اپنی محبت کا میزان جانچے، وہ اپنے دل میں جھانکے۔ اگر وہ ہمیں اہل بیت کو پسند کرتا ہے اور ہمارے دشمنوں کو بھی دوست رکھتا ہے، تو وہ ہم میں سے نہیں اور ہم اس سے نہیں ہیں۔"

 

📚 بحارالانوار، ج ۲۷، ص ۵۱

 

۔

 

📜 الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ مُعَلَّى بْنِ مُحَمَّدٍ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ الْوَشَّاءِ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفُضَيْلِ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ قَالَ: قَالَ لِي أَبُو جَعْفَرٍ ع إِنَّمَا يَعْبُدُ اللَّهَ مَنْ يَعْرِفُ اللَّهَ۔۔۔۔۔ الخ

 

📃 ابو حمزہ سے مروی ہے کہ امام محمد باقر (ع) نے فرمایا : "عبادت خدا وہ کرتا ہے جو اللہ کی معرفت رکھتا ہے اور جو معرفت نہیں رکھتا وہ ضلالت کے ساتھ عبادت کرتا ہے ".

 

میں نے پوچھا اللہ کی معرفت کیا ہے ؟

 

فرمایا : اللہ کے اور اس کے رسول ص کی تصدیق اور علی (ع) سے دوستی اور ان کو اور دیگر آئمہ ہدیٰ کو امام ماننا اور ان کے دشمنوں سے اظہار برأت کرنا اس طرح معرفت الٰہی باری تعالی حاصل ہوتی ہے ". 

 

📚 الکافی ، ج ۱ ، بَابُ مَعْرِفَةِ الْإِمَامِ وَ الرَّدِّ إِلَيْهِ‏ ، ص ۱۰۵

 

۔

 

📜 الْحُسَيْنُ عَنْ مُعَلًّى عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ عَائِذٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ أُذَيْنَةَ قَالَ حَدَّثَنَا غَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ أَحَدِهِمَا ع أَنَّهُ قَالَ: ۔۔۔۔ الخ

 

 محمد باقر (ع) یا امام جعفر صادق (ع) سے مروی ہے کہ آپ ع نے فرمایا 

 

" کوئی بندہ مومن نہیں ہو سکتا جب تک اللہ اور اس کے رسول اور تمام آئمہ کو نہ پہچانے اور اپنے امام زمانہ کو بھی اور اپنے معاملات ان کی طرف رجوع کرے اور اپنے کو ان کے سپرد کرئے پھر فرمایا جو اول سے جاہل ہے وہ آخرت کو کیا جانے گا ".

 

📚 الکافی ، ج ۱ ، بَابُ مَعْرِفَةِ الْإِمَامِ وَ الرَّدِّ إِلَيْهِ‏ ، ص ۱۰۵

 

#بدر_علی #تعلیمات_اہلبیتؑ #التماس_دعا #اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد