🔴 امام محمد باقر (علیہ السلام) اور بھیڑیا 🔴
محمد بن مسلم سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا:
میں امام محمد باقر (علیہ السلام) کے ساتھ ایک مقام کی طرف روانہ ہوا۔ ہم چلتے رہے، یہاں تک کہ ایک بھیڑیا پہاڑ سے نیچے اترا اور آ کر زین کے آگے والے حصے (قربوس السرج) پر اپنا پنجہ رکھا، اور کھڑا ہو کر امام سے بات کرنے لگا۔
تو امام (علیہ السلام) نے اس سے فرمایا:
"واپس چلے جاؤ، تمہاری حاجت پوری ہو چکی ہے۔"
محمد بن مسلم کہتے ہیں:
پھر وہ بھیڑیا تیزی سے لوٹ گیا۔
میں نے تعجب سے کہا:
"اے میرے آقا! یہ کیا معاملہ تھا؟"
تو امام (علیہ السلام) نے فرمایا:
"اس نے کہا کہ اس کی زوجہ کو ولادت میں دشواری پیش آ رہی ہے، اور اس نے آسانی کی دعا کی اور یہ بھی مانگا کہ اللہ اسے ایسا بچہ عطا کرے جو ہمارے شیعوں کے جانوروں کو ایذا نہ دے۔
میں نے اس سے کہا: جاؤ، تمہاری دعا قبول ہو چکی ہے۔"
📚 بحار الأنوار، جلد 27، صفحہ 272
📚 دلائل الإمامة، صفحہ 223
#بدر_علی #تعلیمات_اہلبیتؑ #التماس_دعا
#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد