معرفت امام ضروری ہے
معرفت امام ضروری ہے

 

معرفت امام ضروری ہے

 

📜 1 ) الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ مُعَلَّى بْنِ مُحَمَّدٍ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ الْوَشَّاءِ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفُضَيْلِ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ قَالَ: قَالَ لِي أَبُو جَعْفَرٍ ع إِنَّمَا يَعْبُدُ اللَّهَ مَنْ يَعْرِفُ اللَّهَ۔۔۔۔۔ الخ

 

ابو حمزہ سے مروی ہے کہ امام محمد باقر (ع) نے فرمایا :

 

📝 " عبادت خدا وہ کرتا ہے جو اللہ کی معرفت رکھتا ہے اور جو معرفت نہیں رکھتا وہ ضلالت کے ساتھ عبادت کرتا ہے ".

 

میں نے پوچھا اللہ کی معرفت کیا ہے ؟

 

فرمایا : اللہ کے اور اس کے رسول ص کی تصدیق اور علی (ع) سے دوستی اور ان کو اور دیگر آئمہ ہدیٰ کو امام ماننا اور ان کے دشمنوں سے اظہار برأت کرنا اس طرح معرفت الٰہی باری تعالی حاصل ہوتی ہے ". 

 

📜 2 ) الْحُسَيْنُ عَنْ مُعَلًّى عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ عَائِذٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ أُذَيْنَةَ قَالَ حَدَّثَنَا غَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ أَحَدِهِمَا ع أَنَّهُ قَالَ: ۔۔۔۔ الخ

 

 محمد باقر (ع) یا امام جعفر صادق (ع) سے مروی ہے کہ آپ ع نے فرمایا 

 

📝 " کوئی بندہ مومن نہیں ہو سکتا جب تک اللہ اور اس کے رسول اور تمام آئمہ کو نہ پہچانے اور اپنے امام زمانہ کو بھی اور اپنے معاملات ان کی طرف رجوع کرے اور اپنے کو ان کے سپرد کرئے پھر فرمایا جو اول سے جاہل ہے وہ آخرت کو کیا جانے گا ".

 

📚 الکافی ، ج ۱ ، بَابُ مَعْرِفَةِ الْإِمَامِ وَ الرَّدِّ إِلَيْهِ‏ ، ص ۱۰۵ حدیث 1 اور 2

 

🖋 سید علی حیدر شیرازی

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2