🛑 مولائے کائنات حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے فرمان میں لعن کے فائدے
حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام نے فرمایا:
میرے والد (سلام اللہ علیہ) نے اپنے جد بزرگوار رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا:
جو شخص ہماری اہل بیت کی مدد کرنے پر قادر نہ ہو، اور اپنی تنہائی میں ہمارے دشمنوں پر لعنت کرے، تو خداوند متعال اس کی آواز تمام ملائکہ تک پہنچا دیتا ہے۔
یوں کہ جب بھی تم میں سے کوئی ہمارے دشمنوں پر لعنت کرتا ہے، تو فرشتے اس لعنت کو اوپر لے جاتے ہیں اور ان لوگوں پر لعنت بھیجتے ہیں جو ہمارے دشمنوں پر لعنت نہیں کرتے۔ پس جب فرشتوں کو تم میں سے کسی کی لعنت کی آواز پہنچتی ہے، تو وہ اس کے لیے استغفار کرتے ہیں، اس کی تعریف کرتے ہیں اور کہتے ہیں:
"پروردگار! اس بندے کی روح پر رحمت نازل فرما جس نے اپنی بساط کے مطابق تیرے اولیاء کی مدد کی ہے۔ اگر اسے اس سے زیادہ طاقت حاصل ہوتی تو وہ ضرور اور بھی کرتا۔"
اس وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ندا آتی ہے:
"اے میرے فرشتو! میں نے تمہاری دعا کو اپنے اس بندے کے حق میں قبول کر لیا، تمہاری ندا کو سن لیا، اور اس کی روح پر اپنی رحمت نازل کی، نیک روحوں کے ساتھ اسے شامل کیا، اور اسے برگزیدہ اور نیک لوگوں میں قرار دے دیا۔"
📚 بحارالانوار، ط دار الاحیاء التراث، جلد 50، صفحہ 316
📚 البراهين القاطعة (الأسترآبادي)، جلد 4، صفحہ 116
Gallery
Tap any image to view full screen