Back to امام حسن عسکری ع

ائے ابو ہاشم تم تو چاندی چاہتے تھے

ائے ابو ہاشم تم تو چاندی چاہتے تھے

 

🖋 عبد اللہ امامی 

 

شبِ شہادتِ امامؑ پر امامؑ کی حاجت روائی پر حدیث 

 

📜 إِسْحَاقُ عَنْ أَبِي هَاشِمٍ الْجَعْفَرِيِّ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أَبِي مُحَمَّدٍ يَوْماً وَ أَنَا أُرِيدُ أَنْ أَسْأَلَهُ مَا أَصُوغُ بِهِ خَاتَماً أَتَبَرَّكُ بِهِ فَجَلَسْتُ وَ أُنْسِيتُ مَا جِئْتُ لَهُ فَلَمَّا وَدَّعْتُ وَ نَهَضْتُ رَمَى إِلَيَّ بِالْخَاتَمِ فَقَالَ أَرَدْتَ فِضَّةً فَأَعْطَيْنَاكَ خَاتَماً رَبِحْتَ الْفَصَّ وَ الْكِرَاءَ هَنَأَكَ اللَّهُ يَا أَبَا هَاشِمٍ فَقُلْتُ يَا سَيِّدِي أَشْهَدُ أَنَّكَ وَلِيُّ اللَّهِ وَ إِمَامِيَ الَّذِي أَدِينُ اللَّهَ بِطَاعَتِهِ فَقَالَ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ يَا أَبَا هَاشِمٍ.

 

📃 ابو ہاشم جعفری سے روایت ہے کہ:

 میں ایک روز امام حسن عسکریؑ کی خدمت میں آیا۔ چاہتا تھا کہ آپ سے انگوٹھی بنانے کے لئے چاندی مانگوں تاکہ میرے لئے برکت کا باعث ہو لیکن میں بھول گیا۔ جب میں چلنے کے لئے اٹھا تو آپؑ نے مجھے انگوٹھی دی اور فرمایا :

ائے ابو ہاشم "تم تو چاندی ہی چاہتے تھے ہم نے تم کو چاندی بھی دی اور نگ بھی اور بنوانے کی اجرت بھی"۔ 

اے ابو ہاشم اللہ تمہیں مبارک کرے۔ 

میں نے کہا میں گوائی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے ولی ہیں اور میرے ایسے امام ہیں کہ جن کی اطاعت میں بقائے دین ہے۔ آپؑ نے فرمایا۔ اے ابو ہاشم اللہ تمہیں بخشے۔

 

📚 حوالہ [الکافی کتاب الحجة باب مولد الامام حسن عسکری]

 

#تعلیمات_اہلبیتؑ 

تعلیماتِ اہلبیتؑ