Back to امام حسن عسکری ع

امام حسن عسکری علیہ السّلام کی شیعہ کو نصیحت

امام حسن عسکری علیہ السّلام کی شیعہ کو نصیحت
امام حسن عسکری علیہ السّلام کی شیعہ کو نصیحت

🔴 امام حسن عسکری علیہ السّلام کی شیعہ کو نصیحت 🔴

 

🖋 سید علی حیدر شیرازی

 

📜 أُوصيكُمْ بِتَقْوَي اللّهِ وَ الْوَرَعِ في دينِكُمْ وَالاْجْتَهادِ لِلّهِ وَ صِدْقِ الْحَديثِ وَ أَداءِ الأَمانَةِ إِلي مَنِ ائْتَمَنَكُمْ مِنْ بَرٍّ أَوْ فاجِر وَ طُولُ السُّجُودِ وَ حُسْنِ الْجَوارِ. فَبِهذا جاءَ مُحَمَّدٌ(صلي الله عليه وآله وسلم) صَلُّوا في عَشائِرِهِمْ وَ اشْهَدُوا جَنائِزَهُمْ وَ عُودُوا مَرْضاهُمْ وَ أَدُّوا حُقُوقَهُمْ، فَإِنَّ الرَّجُلَ مِنْكُمْ إِذا وَرَعَ في دينِهِ وَ صَدَقَ في حَديثِهِ وَ أَدَّي الاْمانَةَ وَ حَسَّنَ خُلْقَهُ مَعَ النّاسِ قيلَ: هذا شيعِيٌ فَيَسُرُّني ذلِكَ. إِتَّقُوا اللّهَ وَ كُونُوا زَيْنًا وَ لا تَكُونُوا شَيْنًا، جُرُّوا إِلَيْنا كُلَّ مَوَدَّة وَ ادْفَعُوا عَنّا كُلَّ قَبيح، فَإِنَّهُ ما قيلَ فينا مِنْ حَسَن فَنَحْنُ أَهْلُهُ وَ ما قيلَ فينا مِنْ سُوء فَما نَحْنُ كَذلِكَ.

 

لَنا حَقٌّ في كِتابِ اللّهِ وَ قَرابَةٌ مِنْ رَسُولِ اللّهِ وَ تَطْهيرٌ مِنَ اللّهِ لا يَدَّعيهِ أَحَدٌ غَيْرُنا إِلاّ كَذّابٌ. أَكْثِرُوا ذِكْرَ اللّهِ وَ ذِكْرَ الْمَوْتِ وَ تِلاوَةَ الْقُرانِ وَ الصَّلاةَ عَلَي النَّبِيِّ(صلي الله عليه وآله وسلم)فَإِنَّ الصَّلاةَ عَلي رَسُولِ اللّهِ عَشْرُ حَسَنات، إِحْفَظُواما وَصَّيْتُكُمْ بِهِ وَ أَسْتَوْدِعُكُمُ اللّهَ وَ أَقْرَأُ عَلَيْكُمْ السَّلامَ۔

 

📃 " میں تم کو تقوی الہی، اپنے دین میں پرہیز گاری، خدا کی راہ میں کوشش کرنے، سچ بولنے، امانت کو ادا کرنے، چاہے وہ امانت کسی نیک شخص کی ہو یا کسی برے انسان کی، طولانی سجدے کرنے اور ہمسایوں سے اچھا سلوک کرنے کی وصیت کرتا ہوں۔ محمد (ص) بھی انہی چیزوں کی تبلیغ کرنے کے لیے مبعوث ہوئے تھے۔

 

اہل سنت کی نماز با جماعت میں نماز پڑھو اور انکے جنازوں میں شرکت کرو اور انکے مریضوں کی عیادت کرو اور انکے حقوق کو ادا کرو، کیونکہ تم میں سے جو بھی دین دار ہو، سچ بولنے والا ہو، امانت دار ہو اور لوگوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئے تو کہا جائے گا کہ : " یہ شحص شیعہ ہے ".

 

اور یہ وہ کام ہیں کہ جو مجھے خوشحال کرتے ہیں۔ تقوی اختیار کرو، ہمارے لیے باعث زینت بنو نہ باعث ننگ و عار۔

 

کتاب خدا میں ہمارے لیے حق اور رسول خدا کے لیے قرابت ہے اور خداوند نے ہمیں پاک و معصوم قرار دیا ہے، ہمارے علاوہ جو بھی اس مرتبے کا دعوی کرے گا، وہ حتمی طور پر جھوٹا ہو گا۔ خداوند اور موت کو زیادہ یاد کیا کرو اور قرآن کریم کی تلاوت کیا کرو اور رسول خدا پر صلوات پڑھا کرو کیونکہ رسول خدا پر صلوات پڑھنے کی دس نیکیاں ہیں۔۔۔۔۔

 

📚 بحار الانوار ، ج ۷۵ ، ص ۳۷۲

 

http://shiaonlinelibrary.com/%D8%A7%D9%84%D9%83%D8%AA%D8%A8/1695_%D9%85%D9%8A%D8%B2%D8%A7%D9%86-%D8%A7%D9%84%D8%AD%D9%83%D9%85%D8%A9-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D9%84%D8%B1%D9%8A%D8%B4%D9%87%D8%B1%D9%8A-%D8%AC-%D9%A4/%D8%A7%D9%84%D8%B5%D9%81%D8%AD%D8%A9_737

 

تعلیماتِ اہلبیتؑ 

#تعلیمات_اہلبیتؑ

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2