Back to امام حسن عسکری ع

امام حسن عسکری علیه السلام کا اپنے والد کی موت پر عزاداری کرنا اور ایک احمق کا اعتراض کرنا

امام حسن عسکری علیه السلام کا اپنے والد کی موت پر عزاداری کرنا اور ایک احمق کا اعتراض کرنا!

 

ابوعون الابرش نے حضرت امام عسکری(ع)کو لکھا: "لوگوں کو آپ کا حضرت امام علی نقی علیه السلام کی شہادت پر کپڑے چاک کرنا ناگوار گزرا ہے 

امام علیه السلام نے فرمایا: اے احمق! تم ایسا اعتراض کرنے والے کون ہوتے ہو؟ اور تمہیں میرے ایسا کرنے سے کیا مطلب؟

حضرت موسیٰ علیه السلام نے حضرت ہارون علیه السلام کی وفات پر اپنے کپڑے چاک کر دئیے۔

لوگوں میں کچھ ایسے ہیں جو مومن پیدا ہوتے ہیں ،مومن کی حیثیت سے جیتے ہیں ، اور مومن مرتے ہیں۔ 

اور کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو کافر پیدا ہوتے ہیں ،کافر جیتے ہیں، اور کافر مرتے ہیں ۔ 

اور کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو مومن پیدا ہوتے ہیں لیکن کافر ہو کر مرتے ہیں ۔

اور تو اس وقت تک نہیں مرے گا جب تک کافر نه ہوجائے اور تیری عقل زائل نه ہوجائے ۔

اسکی موت اس وقت ہی ہوئی جب اس کی عقل زائل ہو گئی اور شک و تردید اور ہذیان کا شکار ہو گیا اور اہل امامت کا انکار کرتا تھا لہذا اس کے بیٹوں نے اسے لوگوں سے ملنے جلنے سے منع کر کے گھر میں بند کر دیا ۔ 

 

كتب أبوعون الأبرش الي أبي محمد (عليه السلام): «ان الناس قد استوحشوا من شقك ثوبك علي أبي الحسن». قال (الامام): يا أحمق! ما أنت و ذاك؟ قد شق موسي (عليه السلام) علي هارون (عليه السلام). ان من الناس من يولد مؤمنا، و يحيي مؤمنا، و يموت مؤمنا، و منهم: من يولد كافرا، و يحيي كافرا، و يموت كافرا، و منهم: من يولد مؤمنا، و يموت كافرا، و انك لا تموت حتي تكفر، و يغير عقلك. فما مات حتي حجبه ولده عن الناس، و حبسوه في منزله من ذهاب العقل و الوسوسة، و كثرة التخليط، و يرد علي أهل الامامة ۔

 

📚 رجال الكشي / ۴۷۹.

📚 وسائل الشيعة (آل البيت) - الحر العاملي - ج ٣ - الصفحة ٢٧٤

📚 اختيار معرفة الرجال - الشيخ الطوسي - ج ٢ - الصفحة ٨٤٢

 

تعلیماتِ اہلبیتؑ 

#تعلیمات_اہلبیتؑ 

#بدر_علی