🔴 اخلاق بزبان امام حسن عسکری ع 🔴
سوره بقره کی آیت 83
📜 وَ قُولُوا لِلنَّاسِ حُسْناً
📃 لوگوں کے ساتھ نیک گفتگو کریں ۔
امام حسن عسکری (ع) نے اس آیت کے ذیل میں فرمایا :
📜 "یعنی تمام لوگوں کے ساتھ اچھی زبان میں گفتگو کریں چاہے مومن ہو یا مخالف۔
مومن اپنے ہم مذھب کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آتا ہے ۔
اور مخالفین کے ساتھ بھی نرمی سے بات کرتا ہے تاکہ وہ ایمان کی طرف جزب ہوسکے یا اگر جزب نہ ہو تو از کم ازکم نیک گفتار کی وجہ سے اس کے شر سے خود کو اور دیگر برادران مومن کو محفوظ رکھنے کا سامان فراہم کرتا ہے "
📚 مستدرك الوسائل/ ج ۱۲، ص ۲۶۱
♥️ سلام و درود بر امام حسن عسکری ع ♥️
تعلیماتِ اہلبیتؑ
#تعلیمات_اہلبیتؑ