یہودیوں سے شباہت

 

تفسیرِ امام حسن عسکری (علیہ السّلام) میں نقل کیا گیا ہے کہ آپ (ع) نے فرمایا

 

جب یہ آیت مجیدہ

*واذ أخذنا میثاقکم لا تسفکون دمائکم۔۔۔۔*

یہودیوں اور ان لوگوں کے بارے میں نازل ہوئی جنہوں نے پیغمبر (ص) سے باندھے ہوئے عہد و پیمان کو توڑ ڈالا، انبیاء (ع) کو جھٹلایا اور خدا کے دوستداروں کو قتل کیا۔

 

تو اس وقت آپ (ص) نے فرمایا:

میں تمہیں اس اُمّت کے یہودیوں کی خبر دیتا ہوں جو اُن سے شباہت رکھتے ہیں، 

 

لوگوں نے عرض کیا: یارسو ل اللہ (ص) وہ کیسے ؟؟

 

فرمایا:

میری اُمّت کا ایک گروہ جو اپنے کو اس اُمّت اوراس ملّت میں شامل سمجھتا ہے، میری آل (ع) کے افضل ترین افراد کو قتل کرے گا، میری سنّت اور شریعت کو بدل ڈالے گا اور میرے دو فرزند حسن و حسین (ع) کو اسی طرح شہید کرے گا جس طرح پہلے والے یہودیوں نے زکریاؑ اور یحییؑ کو شہید کیا۔

 

خداوند متعال اُن پر اسی طرح لعنت کرے گا جس طرح اُن پر لعنت کی تھی اور ان کی اولاد پر حسین (ع) مظلوم کی نسل میں سے ایک ہادی و مہدی (ع) مبعوث کرے گا جو اپنے دوستوں کی تلواروں سے اُنہیں جہنم کی آگ میں جلا ڈالے گا۔

 

خبردار خداوندمتعال نے حسین (ع)کے قاتلوں، اُن کو دوست رکھنے والوں، اُن کی مدد کرنے والوں اور بغیر تقیہ کے اُن پر لعنت نہ کرنے والوں پر لعنت فرمائی ہے۔

 

خداوند متعال اپنی رحمت و شفقت سے حسین (ع) پر گریہ کرنے والوں پر درود بھیجتا ہے اور ان پر بھی درود بھیجتا ہے جو اُن کے دشمنوں پر لعنت بھیجے۔

 

آگاہ ہوجاؤ جو لوگ حسین (ع) کے قتل پر راضی ہیں وہ اُن کے قتل میں شریک ہیں۔

آگاہ ہوجاؤ اُنہیں شہید کرنے والے، اُن کے دشمنوں کی مدد اور اُن کی پیروی کرنے والوں کا دینِ خدا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 

خداوند متعال ملائکہِ مُقرّبین کوحکم فرمائے گا کہ حسین (ع) کی مُصیبت اور اُن کی عزاداری میں بہائے جانے والے آنسوؤں کو جمع کرکے خازنِ جنّت کے پاس لے جائیں تاکہ وہ اُنہیں آبِ حیات میں مخلوط کر دے جس سے اُس کی خوشبو میں ہزار برابر اضافہ ہو جائے گا۔

 

اور ملائکہ اُن کے قتل پر خوش ہونے والوں کے آنسوؤں کو اکٹھا کرکے اُنہیں جہنّم کے مشروبات میں ڈال دیں گے جو خون، پیپ اور بدبودار پانی کی صورت اختیار کرلیں گے اور اُس سے جہنّم کی گرمی میں شدّت آجائے گی تاکہ آلِ محمّد (علیہم السّلام) کے دُشمنوں پر عذاب کو ہزار برابر کردیاجائے۔۔۔!!!

 

📚 بحارالأنوار ٤٤:٢٩٢

 

#تعلیمات_اہلبیت

#طالب_دعا

#بدر_علی