*امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت سے قبل اپنے شیعوں کے نام وصیت سے اقتباس، ایام عزا کے اختتام پر اپنے زمانے کے امام عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کو تسلیت کے ہمراہ امام عج کے ساتھ اس وصیت پر عمل کرنے کا عہد کرتے ہیں*

 

صلُّوا فِی عَشَائِرِهِمْ

ان (اہل سنت) کے قبائل کے ساتھ نماز ادا کرو

 

وَ اشْهَدُوا جَنَائِزَهُمْ

ان کے جنازوں میں شریک ہو

 

وَ عُودُوا مَرْضَاهُمْ

انکے بیماروں کی عیادت کرو

 

وَ أَدُّوا حُقُوقَهُمْ

انکے حقوق کو ادا کرو

 

فإِنَّ الرَّجُلَ منْکمْ إِذَا وَرِع فی دِینِهِ

پس اگر تم میں سے کوئی اپنے دین میں پرہیزگار ہوگا

 

وَ صَدَقَ فِی حدِیثِهِ

اپنی گفتار میں سچا ہوگا

 

وَ أَدَّی الْأَمَانَةَ

امانتوں کو ادا کرے گا

 

وَ حَسَّنَ خُلُقَهُ مَعَ النَّاسِ

(اہل سنت) لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئے گا

 

قِیلَ هَذَا شِیعِیٌّ

کہا جائے گا کہ یہ شیعہ ہے

 

فَیسُرُّنِی ذَلِک

پس یہ بات ہماری مسرت و خوشی کا سبب ہے۔

 

اتَّقُوا اللَّهَ

اللہ کا تقوی اختیار کرو

 

وَ کونُوا زَیناً

اور ہمارے لئے باعث زینت بنو

 

وَ لَا تَکونُوا شَیناً

اور ہمارے لئے ننگ و عار اور باعث شرمساری نہ بنو

 

جُرُّوا إِلَینَا کلَّ مَوَدَّةٍ

لوگوں کی محبتوں کو ہماری جانب کھینچو

 

وَ ادْفَعُوا عَنَّا کلَّ قَبِیحٍ

اور ہم سے قباحتوں (بری نسبتوں) کو دور کرو

 

📚 تحف العقول‏، ابن شعبه حرانى، حسن بن على‏، زبان عربى ص ۴۸۸‏۔ ناشر: جامعه مدرسين‏، قم۔ ۱۴۰۴ ق

 

#تعلیمات_اہلبیت