** کرامت امام حسن عسکری علیہ السلام **
امام کی کرامات کی فہرست بہت طویل ہے جسکو ایک وقت میں بیان کرنا ناممکن ہے، ایسی ہی ایک کرامت کا ذکر ذیل میں کیا گیا ہے جس سے امام کی ولایت کو سمجھنا آسان ہو جاتا ہے:
تاریخ اسلام میں ایک نمایاں شخصیت ام خانم کی ہے جسے صاحبتہ الحصاة کہا جاتا ہے..
ان خاتون کا طریقہ یہ تھا کہ آئمہ معصومین ع کی خدمت میں حاضر ہو کر ان سے امامت کا ثبوت طلب کیا کرتی تھیں اور سنگ ریزوں پر مہر لگوا لیا کرتی تھیں اور یہی اس امام کی امامت کا ثبوت ہوا کرتا تھا.
امام حسن عسکری علیہ السلام کے دور میں انکا انتقال ہو چکا تھا، تو ان کے ایک فرزند مجمع بن الصلت بن عقبہ بن سمعان بن خانم بن ام خانم نے امام حسن عسکری علیہ السلام کو تلاش کرنا شروع کیا کہ ان سے ثبوت امامت حاصل کر سکیں، اتفاق سے امام علیہ السلام کی نظر اس شخص پر پڑی تو آپ نے فرمایا کہ :
" سنگریزے لاؤ تا کہ میں امامت کی مہر لگا دوں "
مجمع بن الصلت حیران رہ گئے کہ انہیں دل کے حالات کا کسطرح علم ہو گیا پھر مہر لگوا کر اپنے دل کو مطمئن کر لیا...
اصول کافی و شواہد النبواتہ