Back to قاتلانِ امام حسینؑ کا مذہب کیا تھا؟

امام حسین علیہ السلام کی جدوجہد ناسبی عثمان الخمیس کی نظر میں

امام حسین علیہ السلام کی جدوجہد ناسبی عثمان الخمیس کی نظر میں
امام حسین علیہ السلام کی جدوجہد ناسبی عثمان الخمیس کی نظر میں
امام حسین علیہ السلام کی جدوجہد ناسبی عثمان الخمیس کی نظر میں
امام حسین علیہ السلام کی جدوجہد ناسبی عثمان الخمیس کی نظر میں
امام حسین علیہ السلام کی جدوجہد ناسبی عثمان الخمیس کی نظر میں

امام حسین علیہ السلام کی جدوجہد ناسبی عثمان الخمیس کی نظر میں

 

امام حسین کے قیام کے بارے میں ان کا حکم:

"حسین کا خروج (قیام) نہ تو دین کے لحاظ سے اور نہ دنیا کے لحاظ سے کوئی فائدہ رکھتا تھا،

اسی وجہ سے اس وقت کے بڑے صحابہ نے انہیں کوفہ جانے سے منع کیا تھا۔

اور ان کا جانا اس بات کا سبب بنا کہ ظالموں اور باغیوں کو نبی کے نواسے پر حملہ کرنے کا موقع ملے،

اور یوں انہیں مظلومانہ شہید کر دیا گیا۔

اگر وہ اپنے شہر میں بیٹھے رہتے اور نہ نکلتے تو ایسا فساد نہ ہوتا اور وہ قتل نہ ہوتے۔"

 

📚 کتاب: نگرشی نو بہ تاریخ صدر اسلام (عربی اصل: "حقبۃ من التاریخ") صفحہ 136 ، مترجم: اسحاق بن عبداللہ العوضی

 

جیسے خلیفہ عثمان کو تو انہوں نے بچا لیا تھا مدینہ میں قتل ہونے سے 😏

 

اور مزید یہ کہ وہ مقتل سید الشہداء علیہ السلام (امام حسین کی شہادت کی تفصیل) پڑھنے سے بھی منع کرتا ہے۔

 

ایک حدیث جو صحیح مسلم وغیرہ میں پائی جاتی ہے 

کہ 

 

"جب دو خلیفہ کے لیے بیعت کی جائے تو ان میں سے دوسرے کو قتل کر دو"

 

ناسبی اعظم عثمان الخمیس اسکی تشریح میں لکھتا ہے کہ

 

🔹لوگ امام حسینؑ کے قتل کے بارے میں تین گروہوں میں تقسیم ہیں۔

پہلا گروہ (یعنی سلف اور اہل سنت کے بڑے علماء) کا نظریہ یہ ہے:

 

"حسین علیہ السلام نے (حاکم وقت) کے خلاف بغاوت کی اور مسلمانوں کو تقسیم کرنا چاہا،

لہٰذا ان کا قتل جائز تھا۔

وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: 'جب تم سب ایک آدمی پر متفق ہو جاؤ اور کوئی دوسرا آئے جو تمہاری جماعت کو توڑنا چاہے، تو اُسے قتل کر دو، چاہے وہ کوئی بھی ہو۔'

اور چونکہ حسینؑ مسلمانوں کی جماعت کو توڑنا چاہتے تھے،

اس لیے اُن کا قتل درست تھا۔"

 

یہ وہ نقطۂ نظر ہے جو ناصبیوں کا ہے — وہ لوگ جو امام حسین علیہ السلام اور ان کے والد (علی علیہ السلام) سے دشمنی رکھتے ہیں۔

 

📚 کتاب: نگرشی نو بہ تاریخ صدر اسلام (عربی اصل: "حقبۃ من التاریخ") صفحہ 137، مترجم: اسحاق بن عبداللہ العوضی

 

💔 جواب اور تنقید:

 

یہ انتہائی گمراہ کن نظریہ ہے جو نہ صرف تاریخ کو مسخ کرتا ہے بلکہ پیغمبر کے نواسے کے قاتلوں کو "شارعِ اسلام" کے قریب لانے کی کوشش کرتا ہے۔

ایسی سوچ خالصتاً بنی امیہ کے درباری ملاّوں کی باقیات ہے، جو دین کو سیاست کی چاکری میں بیچ چکے تھے۔

جبکہ حقیقت یہ ہے کہ:

 

امام حسینؑ کا قیام ظلم، جبر، اور فاسق و فاجر یزید کے خلاف تھا۔

انھوں نے امت کی بیداری، عدل، اور دینِ محمدی کی بقا کے لیے قربانی دی۔

 

یہی وجہ ہے کہ اہلِ حق — چاہے وہ شیعہ ہوں یا منصف مزاج اہل سنت — امام حسینؑ کو شہیدِ حق اور یزید کو شقی اور لعین مانتے ہیں۔

 

Invisible islam

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2
Gallery Image 3
Gallery Image 4
Gallery Image 5