❌ کیا شمر، جنگ صفین میں مولا علی ع کے لشکر میں تھا ❌
✍ اہم نکتہ:
آپ نے بارہا سنا ہوگا کہ شمر کو جنگ صفین کا جانباز کہا جاتا ہے، ناسبی اس بات کو دہراتے ہیں!
لیکن حقیقت یہ ہے کہ شمر کو کبھی بھی مولا علی علیہ السلام کی فوج میں شامل ہونے کی سعادت حاصل نہیں ہوئی۔
بلکہ وہ جنگ صفین میں بھی معاویہ کی فوج میں شامل تھا، اور اس شخص نے جس نے صفین میں شمر کو زخمی کیا، وہ مولا علی علیہ السلام کے یاروں میں سے تھا، نہ کہ اس کے برعکس۔
اصل غلطی کی بنیاد صرف کتاب "وقعۃ صفین" ہے، جس میں لکھا ہے:
📜 "ادہم بن محرز" معاویہ کی فوج سے نکل کر شمر کے ساتھ لڑا اور اس کے چہرے کو زخمی کیا۔
لیکن یہ روایت یقینی طور پر غلط ہے، یا نسخہ نویسوں کی غلطی ہے، جنہوں نے اصل کتاب کی نقل میں "سپاہ علی" کی جگہ "سپاہ معاویہ" لکھ دیا ہے۔
🔍 اس روایت کی غلطی کو ثابت کرنے کے لیے کئی شواہد موجود ہیں:
1️⃣ شیخ طوسی نے اپنی رجال کی کتاب میں ادہم بن محرز کو امیرالمومنین علیہ السلام کے اصحاب میں شمار کیا ہے، نہ کہ معاویہ کے۔
📚 رجال الطوسی، جلد 1، صفحہ 57
پس اگر ادہم نے شمر کے چہرے کو زخمی کیا تھا تو اس کا مطلب ہے کہ شمر معاویہ کی فوج میں تھا، اور اسی وجہ سے ادہم نے اس سے جنگ کی۔
2️⃣ دوسرا اہم قرینہ:
طبری (مشہور سنی مورخ) نے بھی صفین کی جنگ میں ادہم اور شمر کی لڑائی کا ذکر کیا ہے۔
طبری مسلم بن عبداللہ الضبابی سے نقل کرتا ہے کہ:
📜 "میں صفین میں شمر بن ذی الجوشن کے ساتھ تھا، جب شمر ادہم کے ساتھ لڑائی میں چہرے سے زخمی ہوا۔"
📚 تاریخ الطبری، جلد 5، صفحہ 28
یہ بھی ایک اہم سند ہے جو شمر کے اموی ہونے کو ثابت کرتی ہے۔
یاد رہے، مسلم بن عبداللہ الضبابی کربلا کے واقعے میں بھی شمر کے ساتھ تھا، اور خود مسلم بن عوسجہ کے قاتلوں میں شامل ہے۔
3️⃣ تیسرا اہم سند:
شیخ مفید نے یہ واقعہ نقل کیا ہے کہ امیرالمومنین علیہ السلام نے اپنے شجاع صحابی طرماح کو معاویہ کے پاس خط لے جانے کے لیے بھیجا۔
امام علیہ السلام نے فرمایا:
📜 "میرا یہ خط لے جاؤ، اور معاویہ سے جواب لے کر واپس آؤ۔"
جب طرماح دمشق پہنچا تو اس نے فوراً معاویہ کے جرنیلوں کے بارے میں پوچھا۔
اسے جواب دیا گیا:
"کس جرنیل کا پوچھ رہے ہو؟"
طرماح نے کہا:
"جرول، جہضم، عمرو بن عاص، 👉 شمر بن ذی الجوشن 👈، اور ہُدی بن محمد بن اشعث کندی۔"
📚 الاختصاص للشیخ المفید، صفحہ 138، 139
📚 بحارالانوار، جلد 33، صفحہ 286
یہ سند بھی واضح کرتی ہے کہ شمر، معاویہ کے جرنیلوں میں شامل تھا، کیونکہ طرماح نے اس کا نام صراحت کے ساتھ لیا ہے۔
بدر علی
بدر_علی #التماس_دعا #تعلیمات_اہلبیتؑ #اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد
#تبدیلی_ممنوع