امام جعفر الصادق ع کی انگوٹھی پر نقش
[۱/۱۳۰۹] الكافي: عَنْهُ عن أحمد عن البزنطي قال: كنت عند الرضا فأخرج إلينا خاتم أبي عبدالله ال فإذا عليه: أنت ثقتي فاعصمني من الناس.
نصر کہتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ امام علی الرضا ع کے ساتھ تھا ، آپ نے مجھے امام جعفر الصادق ع کی انگوٹھی دکھائی اس پر یہ نقش تھا " اے خدا تو میرا سہارہ ہے ،پس میری لوگوں سے حفاظت کر " ۔
[۲/۱۳۱۰] وعن العدة عن أحمد بن أبي عبدالله عن عبدالله بن محمد التهيكي عن إبراهيم بن عبد الحميد قال: مر بي معتب و معه خاتم فقلت له: أي شئ؟ فقال: خاتم أبي عبدالله الله فأخذت لأقرأ ما فيه فإذا فيه: اللهم أنت ثقتی فقنی شر خلقک.
عبد الحمید کہتے ہیں معتب میرے پاس سے گزرا اور اس کے پاس ایک انگوٹھی تھی ، میں نے اس سے اس کے متعلق پوچھا تو اس نے بتایا کہ یہ امام جعفر صادق ع کی انگوٹھی ہے اور پر لکھا ہوا تھا " اے خدا تو میرا سہارہ ہے ، پس تو لوگوں کے شر سے میری حفاظت فرما " ۔
اسنادہ صحیح و موثق ¹ ²
_________________________________________
1- مراۃ العقول فی شرح اخبارِ آلِ رسول - ج۲۲ - ص۳۶۱
2- معجم الاحادیث المعتبرۃ - ج۲ - ص۲۴۵
🖋 علی بن ابراھیم قمی