♥️ امام صادقؑ ♥️
🔴 ابوحنیفہ (حنفی فقہ کے بانی) جو امام صادقؑ کے ہم عصر تھے، ان کی عظمت کے بارے میں کہتے ہیں:
📜 ’’میں نے جعفر بن محمد سے زیادہ فقیہ اور عالم کوئی نہیں دیکھا، بے شک وہ اس امت کے سب سے زیادہ عالم ہیں۔‘‘
📚 سیر اعلام النبلاء، شمس الدین ذہبی، ج۶، ص۲۵۷
🔴 ابن حجر عسقلانی امام صادقؑ کے بارے میں کہتے ہیں:
📜 ’’جعفر بن محمد بن علی بن حسین بن علی بن ابی طالب ایک ایسے فقیہ ہیں جو بہت زیادہ سچ بولنے والے ہیں۔‘‘
📚 تقریب التہذیب
🔴 محمد ابوزہرہ (اہل سنت کے معاصر عالم) امام صادقؑ کے فضل و علم کے بارے میں لکھتے ہیں:
📜 ’’اسلام کے کسی بھی مسئلے میں علما کا ایسا اجماع نہیں ہے جیسا کہ امام صادقؑ کی برتری اور علم پر ہے۔‘‘
📚 محمد ابوزہرہ، الامام الصادق: حیاتہ و عصرہ، آراؤہ و فکہہ، ص۶۶، دارالفکر العربی – قاہرہ
🔴 ابن حجر عسقلانی، مالک بن انس کے قول سے نقل کرتے ہیں:
مالک کہتے ہیں: ’’میں ایک مدت تک امام صادقؑ کی خدمت میں حاضر رہا۔
📜 جب بھی جعفر بن محمد کو دیکھا تو انہیں تین حالتوں میں پایا: یا نماز میں مشغول ہوتے، یا روزے سے ہوتے، یا قرآن کی تلاوت میں۔‘‘
📚 تہذیب التہذیب
ابوحنیفہ، امام صادقؑ کے مرقد کے جاروکش:
مفتی محمود (فرزند مفتی عبد الغیور) اپنی کتاب رد وهابی (مشہور بہ حجۃ الاسلام) صفحہ نمبر 34 پر لکھتے ہیں:
📜 محمد بن حسن شیبانی، ابو یوسف (جو ابو حنیفہ کے دو شاگرد تھے) اور وکیع سے نقل کیا گیا ہے کہ ابو حنیفہ ہمیشہ امام صادقؑ کے مزار کی زیارت کرتے، ان کے حرم کے دروازے کو جھاڑو دیتے، وہاں کے مجاورین کو تحفے پیش کرتے اور اپنی مشکلات میں امام صادقؑ سے مدد طلب کرتے تھے۔
📚 رد وهابی (مشہور بہ حجۃ الاسلام) صفحہ نمبر 34
#بدر_علی
#تعلیمات_اہلبیتؑ
#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد
#تبدیلی_ممنوع
#التماس_دعا
invisibleislam.com
Gallery
Tap any image to view full screen