امام جعفر صادق علیہ السلام کو رئیسِ مذهب شیعه کہنے کی علت
امام جعفر صادق علیہ السلام کو رئیسِ مذهب شیعه کہنے کی علت
⤵️ سوال از محضر آیت الله العظمی صافی گلپایگانی مدظله الوارف
❓❗️ سوال 111:
ہمارے ایک استاد نے کہا کہ امام صادق علیہ السلام کو رئیس مذهب شیعه کہنا غلط ہے۔ یہ بات دو گروہوں سے صادر ہوئی ہے:
1️⃣ دشمنانِ شیعه تاکہ یہ ظاہر کریں کہ گویا معارف نبوی اور معارف شیعه کے درمیان بہت فاصلہ ہے۔
2️⃣ بعض شیعہ جو حقیقت سے بے خبر ہیں اور محض عرفاً دوسروں کی تقلید کرتے ہیں۔
ہمارے امام تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام علی علیہ السلام ہیں، نہ کہ امام صادق علیہ السلام۔ براہ کرم اس مسئلہ کی وضاحت فرمائیں۔
✅ جواب:
تمام ائمہ علیہم السلام عالم بہ احکام اور صاحبِ امامت و فضائل تھے۔ لیکن شیعه مذهب کو مذهب جعفری اس لیے کہا جاتا ہے کہ امام صادق علیہ السلام کے زمانے میں سیاسی حالات اور ظالم حکمرانوں کی مشغولیت کی وجہ سے ایک ایسا موقع پیدا ہوا جو پچھلے ائمہ کے لیے میسر نہ تھا۔
اس زمانے میں امام صادق علیہ السلام نے اس موقع سے بھرپور استفادہ کیا، علوم و معارف اسلامی کو عام کیا، تدریس کی اور بہت بڑے شاگرد تربیت فرمائے جو اسلام کے عظیم علما شمار ہوتے ہیں۔
اسی دور سے شیعہ اور پیروانِ اہل بیت کو جعفری کہا جانے لگا۔ امامانِ بعد علیہم السلام نے بھی اس نام کو منع نہیں فرمایا کیونکہ مقصد سب کا ایک ہی تھا: دین کی ترویج اور لوگوں کی ہدایت۔
لہذا جعفری مذهب سے مراد وہی راستہ ہے جس کی رہنمائی تمام ائمہ معصومین علیہم السلام نے فرمائی ہے، اور اس میں کوئی اختلاف یا جدائی نہیں۔
📗 ماخذ: معارف دین، آیت الله صافی گلپایگانی، جلد 3، ص 146
Gallery
Tap any image to view full screen