امام صادق علیہ السلام کے زمانے کا ظلم و ستم
امام صادق علیہ السلام کی زندگی اور اُن کے حالات کا تصور ہی مشکل ہے، تو اُن کے ساتھ جینا کیسا ہوگا؟
آپ نے سخت ظلم و ستم کے ماحول میں زندگی گزاری، پہلے بنی اُمیہ کی ظالم حکومت میں، پھر بنی عباس کی حکومت میں!
ابوالعباس سفاح، اہل بیت علیہم السلام کا سخت دشمن تھا، حالانکہ امام باقر علیہ السلام کی فضیلت کا قائل تھا اور اُن کی تعظیم کرتا تھا!
یہ واقعہ امام علیہ السلام پر ہونے والی سخت نگرانی اور پابندی کی ایک مثال ہے:
سفاح اور اُس کے بعد والے خلیفہ امام کو حیرہ (جو بغداد سے پہلے ان کی دارالحکومت تھی) بلاتے تھے اور طویل مدت تک وہاں رکھتے تھے۔
وہ لوگوں کو امام سے ملاقات کی اجازت نہیں دیتے تھے، حالانکہ وہ ان کے اپنے شہر میں موجود تھے!
ایک بزرگ راوی، ہارون بن خارجة، اس طرح بیان کرتے ہیں:
ہمارے ایک ساتھی نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں۔
اس نے علماء سے پوچھا، تو انہوں نے کہا: کچھ نہیں ہوا (طلاق واقع نہیں ہوئی)۔
لیکن اُس کی بیوی نے کہا: میں راضی نہیں ہوتی جب تک کہ تم ابو عبداللہ علیہ السلام سے نہ پوچھو۔
اس وقت امام حیرہ میں تھے اور ابو العباس کی حکومت تھی۔
میں حیرہ گیا، لیکن خلیفہ نے امام سے ملاقات پر پابندی لگا رکھی تھی۔
میں سوچنے لگا کہ کسی طرح ملاقات کی جائے۔
اتنے میں ایک عراقی نظر آیا، جس نے صوف کی جبہ پہنی ہوئی تھی اور کھیرا (خِیار) بیچ رہا تھا۔
میں نے اُس سے پوچھا: یہ سارے کھیرا کتنے کے ہیں؟
اس نے کہا: ایک درہم۔
میں نے اسے ایک درہم دیا اور کہا: اپنی جبہ مجھے دے دو۔
جبہ لے کر پہنی، اور آواز لگانے لگا: "کھیرا لے لو!"
جب امام کے قریب پہنچا، ایک غلام نے آواز دی: "اے کھیرا والے!"
جب امام کے پاس پہنچا تو امام نے فرمایا: "کیا خوب تدبیر کی ہے، تمہاری کیا حاجت ہے؟"
میں نے عرض کیا: ایک مشکل میں مبتلا ہو گیا ہوں، اپنی بیوی کو تین طلاقیں ایک ساتھ دے دی ہیں، ساتھیوں نے کہا کچھ نہیں ہوا، مگر بیوی کہتی ہے: جب تک امام نہ فرمائیں، نہیں مانو گی۔
تو امام نے فرمایا: "اپنی بیوی کے پاس لوٹ جاؤ، تم پر کچھ نہیں ہے۔"
📚 الخرائج 2/642،
📚 بحار الانوار 47/171
25 شوال یوم شہادت امام الصادق ع
#بدر_علی
#تعلیمات_اہلبیتؑ
#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد