اھل عراق کی رسول اللہ (ع) سے محبت
سرزمینِ عراق ، مرکزِ عقیدت و محبت ہے ؛ کثیر صحابہ ، اہل بیت اطہار ، علماء ، فقہاء ، ائمہ ، صوفیہ یہاں تشریف لائے اور ہمیشہ کے لیے یہیں رہ گئے ۔
عراقیوں کی محبت کا بھی اپنا ہی انداز ہے ۔
جلیل القدر صحابی رسول اللہ سیدنا حُذیفہ بن یمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب یہاں ( عراق) تشریف لائے تو ایک عراقی (کوفی) نوجوان آپ سے کہنے لگا:
واللهِ لو أدْرَكْناهُ ما تَرَكْناهُ يَمْشي على الأرضِ، ولَجَعَلْناهُ على أعْناقِنا
اللہ کی قسم! اگر ہم حضور ختمی مرتبت ﷺ کے زمانہ کو پالیتے تو ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو زمین پر نہ چلنے دیتے اور ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے کندھوں پر اُٹھاتے۔
خلاصة حكم المحدث : صحيح و المسند أحمد (23334)
سيد حسني