Back to شیعہ خیر البریہ

شیعہ مکتبِ فکر کی علمی بنیادیں اور دلائل دلوں کو اپنی طرف مائل کر رہے ہیں

1. ڈاکٹر عبد اللہ غنیمان – استاد، جامعہ مدینہ منورہ

 

📜 إنّ الوهابيين علي يقين بأنّ المذهب (الاثني عشر) هو الذي سوف يجذبُ إليه كل أهل السنَّة وكل الوهابيين في المستقبل القريب.

 

"ہم وهابی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ صرف شیعہ اثناعشری مذہب ہی مستقبل قریب میں اہل سنت اور وهابی حضرات کو اپنی طرف جذب کرے گا۔"

 

📚 المنهج الجديد والصحيح في الحوار مع الوهابيين، د. عصام علی یحیی العماد، ص 178

 

---

 

2. شیخ ربیع بن محمد – سعودی عالم

 

📜 ومما زاد عجبي من هذا الأمر أنّ إخواناً لنا ومنهم طلاب علم طالما جلسوا معنا في حلقات العلم سلكوا هذا الدرب.

 

"مجھے حیرت اس بات پر ہوئی کہ ہمارے کئی بھائی، حتیٰ کہ وہ طلبہ جو ہماری کلاسوں میں شامل تھے اور ہمارے بیانات سنتے تھے، وهابیت چھوڑ کر شیعہ مذہب کی طرف چلے گئے۔"

 

📚 الشيعة الإمامية في ميزان الإسلام، ص 5

📚 المنهج الجديد والصحيح في الحوار مع الوهابيين، ص 177

 

اور مزید لکھتے ہیں:

 

📜  بهرتهم اضواء الثورة الايرانية

 

"یہ سب انقلابِ اسلامی ایران کی روشنی سے متاثر ہوئے ہیں۔"

 

---

 

3. ڈاکٹر ناصرالدین قفاری – وهابی رہنما

 

📜 وقد تشيع بسبب الجحود التي يبذلها شيوخ الاثني عشيرية الكثير من شباب المسلمين...

 

"ہمارے بہت سے نوجوان مسلمانوں نے، شیعہ علما کی محنت اور دلائل کی وجہ سے، تشیع قبول کر لیا ہے۔"

 

مزید لکھتے ہیں:

 

📜  ومن يطالع كتاب (عنوان المجد في تاريخ البصرة ونجد) يهوله الأمر حيث يجد قبائل بأكملها قد تشيعت.

 

"جو شخص کتاب عنوان المجد في تاريخ البصرة ونجد کو پڑھے گا وہ حیران رہ جائے گا کہ کس طرح پورے کے پورے قبائل نے اجتماعی طور پر تشیع اختیار کر لیا۔"

 

📚 أصول مذهب الشيعة، ج1، ص10

 

 

یہ تمام حوالہ جات اس حقیقت کو نمایاں کرتے ہیں کہ:

 

شیعہ مکتبِ فکر کی علمی بنیادیں اور دلائل دلوں کو اپنی طرف مائل کر رہے ہیں۔

 

وهابی علماء خود اپنے معاشروں میں اس تبدیلی کو دیکھ کر تشویش اور حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

 

Scan pages will be uploaded soon