Back to اعتراضات کے جوابات

کیا شیعہ ہر اُس شخص کو کافر سمجھتے ہیں جو امامت کا عقیدہ نہ رکھتا ہو؟

کیا شیعہ ہر اُس شخص کو کافر سمجھتے ہیں جو امامت کا عقیدہ نہ رکھتا ہو؟
کیا شیعہ ہر اُس شخص کو کافر سمجھتے ہیں جو امامت کا عقیدہ نہ رکھتا ہو؟

❓ کیا شیعہ ہر اُس شخص کو کافر سمجھتے ہیں جو امامت کا عقیدہ نہ رکھتا ہو؟

 

جو شخص شہادتین (لا الہ الا اللہ، محمد رسول اللہ) پڑھ لے وہ مسلمان ہے، اس کے لیے وہی حقوق ہیں جو دوسرے مسلمانوں کے لیے ہیں، اور اس پر وہی ذمہ داریاں ہیں جو باقی مسلمانوں پر ہیں، چاہے وہ امامت کا عقیدہ نہ رکھتا ہو۔ جو شخص اس کے برعکس کہے اور اسے شیعہ کے عقیدے کی طرف منسوب کرے، وہ یا تو شیعہ مذہب سے جاہل ہے یا جھوٹ بول رہا ہے۔

 

بعض شیعہ علما کے کلمات میں منکرِ امامت کو کا/فر کہنے کا مطلب دو میں سے ایک ہوتا ہے:

 

1. پہلا مطلب: وہ شخص کا/فر ہے جس نے امامت کو ماننے کے بعد، دلائل واضح ہو جانے کے بعد اور علم حاصل کرنے کے بعد، جان بوجھ کر اس کا انکار کیا ہو ، نہ کہ وہ جس پر یہ بات ثابت ہی نہ ہوئی ہو، جیسا کہ اکثر غیر شیعہ مسلمانوں کا حال ہے۔

 

2. دوسرا مطلب: یہاں "کف_ر" کا مطلب ایمان کے مقابل ہے، اسلام کے مقابل نہیں 

 

✅ یعنی امامت کا انکار ایمان کو ختم کرتا ہے، اسلام کو نہیں۔

 

لہٰذا یہ دعویٰ کہ "شیعہ ہر اس شخص کو کا/فر سمجھتے ہیں جو امامت کا قائل نہ ہو" غلط ہے، کیونکہ اگر یہ عقیدہ شیعہ کے نزدیک مشہور ہی نہیں تو اس پر اجماع کیسے ہوسکتا ہے؟

 

نا///صبی کی تعریف:

مشہور تعریف یہ ہے کہ ناصبی وہ ہے جو اہل بیتؑ سے کھلی دشمنی کرے، جیسے ان کو قت/ل کرنا، لع_نت بھیجنا، ان کی شان گھٹانا یا ان کے ایسے فضائل کا انکار کرنا جو سب کے نزدیک ثابت ہوں۔

جو شخص دل میں دشمنی رکھے مگر ظاہر نہ کرے، وہ نا//صبی نہیں ، اور جو شخص اہل بیتؑ سے محبت کرتا ہو، ان کی روایات بیان کرتا ہو، ان پر درود بھیجتا ہو، چاہے ان کے بجائے کسی اور کو فالو کرتا ہو، وہ بھی نا//صبی نہیں۔

 

اس لیے اہل سنت کی اکثریت نا//صبی نہیں، کیونکہ وہ اہل بیتؑ سے محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔

 

البتہ بعض اخباری شیعہ علما نے یہ کہا ہے کہ "جو شخص علیؑ پر کسی اور کو ترجیح دے، وہ نا//صبی ہے" لیکن یہ ایک شاذ (غیر مشہور) قول ہے جس پر عمل نہیں کیا جاتا۔ اور غالباً ان کا مطلب یہ تھا کہ اگر کوئی شخص عناد اور دشمنی کی وجہ سے کسی اور کو علیؑ پر ترجیح دے تو وہ نا/صبی ہے، نہ کہ وہ جو غلط فہمی یا اجتہادی خطا کی وجہ سے ایسا کرے۔

 

#بدر_علی #التماس_دعا 

#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2