🔴 غیر مسلم ممالک میں تبلیغ اور دفاعِ ولایت 🔴
حماد سمندری، جو امام صادق علیہ السلام کے اصحاب میں سے تھے، روایت کرتے ہیں:
میں نے امام صادق علیہ السلام سے عرض کیا: "میں مشرکین کے علاقوں میں آتا جاتا ہوں۔ بعض ساتھیوں کا کہنا ہے کہ اگر میں وہاں مر جاؤں تو قیامت کے دن انہی کے ساتھ اٹھایا جاؤں گا! کیا واقعی ایسا ہے؟"
امام علیہ السلام نے فرمایا: "اے حماد! کیا تم وہاں ہماری ولایت کا ذکر کرتے ہو؟"
میں نے کہا: "ہاں، اے میرے مولا!"
امام نے فرمایا: "کیا تم سرزمینِ اسلام میں بھی اسی آزادی کے ساتھ اہل بیت علیہم السلام کا دفاع کر سکتے ہو؟"
میں نے عرض کیا: "نہیں، اے میرے آقا!"
تو امام نے فرمایا:
✅ "پس اگر تم وہاں وفات پا جاؤ، تو ایسی امت کے ساتھ محشور ہو گے جن کے آگے نور چل رہا ہوگا۔"
📚 شیخ طوسی، اختیار معرفۃ الرجال، ج 1، ص 634
🖋 بدر علی
#بدر_علی #التماس_دعا
#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد
#تعلیمات_اہلبیتؑ #talimaat_e_ahlbait
#SharePost #PlzLikeandFollowthePage
Gallery
Tap any image to view full screen