فضائلِ امام حسن ع

 

📜 [۱۲۳۸/٤] الكافي: محمد بن يحيى عن أحمد بن محمد عن ابن فضال عن ابن بكير قال: قلت لأبي عبدالله : انا نريد ان نخرج الى مكة شاة. فقال لنا: لا تمشوا واخـرجـوا ركبانا. قلت: اصلحك الله انه بلغنا عن الحسن بن علي الا انه كان يحج ما شيا فقال: كان الحسن بن علي ال يحج ماشیأ و تساق معه المحامل و الرحال.

 

📝 عبداللہ بن بکیر کہتے ہیں کہ میں نے امام جعفر سے کہا کہ ہم پیدل حج پر جانا چاہتے ہیں ، تو امام نے فرمایا کہ پیدل نہ جاؤ سواری پر جاؤ تو میں نے امام سے کہا کہ ہم نے سنا ہے کہ امام حسن بن علی ع پیدل حج پر جایا کرتے تھے تو امام نے فرمایا بالکل ایسا کے لیکن ان کی ساتھ مہملیں ہوتی تھیں لوگ ہوتے تھے۔

 

📜 ثواب الاعمال : الصدوق ، عن محمد بن الحسن بن الوليد ، عن محمد بن الحسن الصفار ، عن أحمد بن اسحاق بن سعد ، عن بكر بن محمد الأزدي ، عن أبي عبد اللہ ﷺ قال : تجلسون وتتحدثون ؟ قال : قلت : جعلت فداك نعم ، قال : إن تلك المجالس أحـبها فأحيوا أمرنا إنه من ذكرنا أو ذكرنا عنده فخرج من عينه مثل جناح الذباب غفر الله له ذنوبه ولو كانت أكثر من زبد البحر .

 

📝 امام صادق ع نے فرمایا مجھے وہ محفلیں پسند ہیں جہاں ہمارے احکام زندہ ہوں ۔ اگر کوئی شخص ہمارا ذکر کرے یا اس کو سننے والے ایک مکھی کے پر کے برابر بھی آنسو بہائیں تو اللہ ان کے گناہ (صغیرہ) بخش دے گا جائے وہ سمند سے زیادہ ہی کیوں نہ ہوں۔

 

📚 السند لروایة لا باس به ،موسوعہ احادیث اہلبیت 2/74

 

📜 کامل زیارات : حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ سَعْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ بْنِ أَبِي الْخَطَّابِ عَمَّنْ حَدَّثَهُ عَنْ سُفْيَانَ الْجَرِيرِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ الْغِفَارِيِّ قَالَ أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ (ص) بِحُبِّ الْحَسَنِ وَ الْحُسَيْنِ (ع) فَأَنَا أُحِبُّهُمَا وَ أُحِبُّ مَنْ يُحِبُّهُمَا لِحُبِّ رَسُولِ اللَّهِ (ص) إِيَّاهُمَا

 

📝 حضرت ابو ذر غفاری رض فرماتے ہیں کہ رسولِ خدا ﷺ نے مجھے حکم دیا کہ میں حسن و حسین ع سے محبت کروں ، اس لئے میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں اور ان لوگوں سے بھی محبت کرتا ہوں جو ان سے محبت کرتے ہیں رسول ص کی محبت کی خاطر ۔

 

📚 باب 14 ، حدیث 3 

 

📜 کامل زیارات: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ الْقُرَشِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ أَبِي الْخَطَّابِ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مَحْبُوبٍ عَمَّنْ ذَكَرَهُ عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَابِسٍ عَنِ الْحَجَّالِ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ عَبِيدَةَ السَّلْمَانِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ (ص) يَقُولُ مَنْ كَانَ يُحِبُّنِي فَلْيُحِبَّ ابْنَيَّ هَذَيْنِ فَإِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي بِحُبِّهِمَا

 

📝 عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ رسولِ خدا ﷺ نے فرمایا جو مجھ سے محبت رکھتا ہے اسے چاہیے کہ میرے ان دو بیٹوں سے بھی محبت رکھے کیوں کہ اللہ نے مجھے ان دونوں سے محبت کا کہا ہے ۔

 

📚 باب 14 ، حدیث 15

 

📜 کامل زیارات :حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ بْنِ أَبِي الْخَطَّابِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ عَنْ أَبِي الْمَغْرَاءِ عَنْ أَبِي بَصِيرٍ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ (ع) قَالَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ (ص) رَيْحَانَتِي رَيْحَانَتَايَ الْحَسَنُ وَ الْحُسَيْنُ ع

 

📝 امام جعفر ع فرماتے ہیں کہ رسولِ خدا ﷺ نے فرمایا کہ حسن و حسین ع میرے دو پھول ہیں ۔

 

📚 باب 14 ، حدیث 8

 

📜 کامل زیارات: حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى عَنْ أَبِيهِ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مَحْبُوبٍ عَمَّنْ ذَكَرَهُ عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبَّاسٍ عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عُمَرَ وَ عَنِ الْأَصْبَغِ عَنْ زَاذَانَ قَالَ سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ (ع) فِي الرَّحْبَةِ يَقُولُ الْحَسَنُ وَ الْحُسَيْنُ رَيْحَانَتَا رَسُولِ اللَّهِ ص

 

📝 زاذان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی ع کو فرماتے ہوئے سنا کہ حسن و حسین ع رسولِ خدا ﷺ کے دو پھول ہیں ۔

 

📚 باب 14 ، حدیث 9

 

📜 کامل زیارات: وَ عَنْهُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا نَضْرُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ أَخِيهِ مُوسَى بْنِ جَعْفَرٍ (ع) قَالَ أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ (ص) بِيَدِ الْحَسَنِ وَ الْحُسَيْنِ فَقَالَ مَنْ أَحَبَّ هَذَيْنِ الْغُلَامَيْنِ وَ أَبَاهُمَا وَ أُمَّهُمَا- فَهُوَ مَعِي فِي دَرَجَتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ

 

📝 امام موسیٰ کاظم ع نے فرمایا کہ رسولِ خدا ﷺ نے حسن و حسین ع کا ہاتھ تھاما اور فرمایا کہ جو ان دونوں سے محبت کرے اور ان کے ماں اور باپ سے بھی وہ قیامت کے دن میرے درجے میں ہوگا ۔

 

📚 باب 14 ، حدیث 13

 

🖋 تحریر علی بن ابراھیم قمی