❌🚫 امام حسن علیہ السلام فرماتے ہیں کہ فلاں عورت خدا، رسول اور اہل بیت کی دشمن ہے۔ 🚫❌
کلینی نے معتبر سند کے ساتھ امام محمد باقر علیہ السلام سے روایت نقل کی ہے کہ:
جب امام حسن علیہ السلام کا وقتِ وصال قریب آیا تو آپ نے امام حسین علیہ السلام کو بلایا اور فرمایا:
"اے میرے عزیز بھائی! میں تمہیں چند وصیتیں کرتا ہوں، ان وصیتوں کو اچھی طرح یاد رکھنا۔
جب میں دنیا سے رخصت ہو جاؤں تو مجھے غسل دینا، کفن پہنانا، اور مجھے میرے نانا رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے جانا تاکہ میں ان کی زیارت کروں اور اپنے عہد کو ان سے تازہ کروں۔
پھر مجھے میری ماں حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی قبر کے پاس لے جانا، اس کے بعد مجھے واپس قبرستان بقیع میں لے جاکر دفن کر دینا۔
یاد رکھنا! میرے بارے میں فلاں عورت کی طرف سے کچھ ایسا ظاہر ہوگا جو سب لوگوں کے لیے یہ بات واضح کر دے گا کہ وہ خدا، رسول اور ہم اہل بیت کی دشمن ہے۔"
📗 حوالہ: جلاء العیون، صفحہ 465
مطالعہ کے لیے لنک
http://ghbook.ir/index.php?name=%D8%AC%D9%84%D8%A7%D8%A1%20%D8%A7%D9%84%D8%B9%DB%8C%D9%88%D9%86&option=com_mtree&task=readonline&link_id=8896&page=618&chkhashk=21409E62E6&Itemid=&lang=fa
Gallery
Tap any image to view full screen