Back to امام حسن (علیہ السلام)

ﻣﻮﻻ ﺍﻣﺎﻡ ﺣﺴﻦ ‏( ﻉ ‏) ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﺧﻄﺒﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﺎ؟

ﻣﻮﻻ ﺍﻣﺎﻡ ﺣﺴﻦ ‏( ﻉ ‏) ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﺧﻄﺒﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﺎ؟
ﻣﻮﻻ ﺍﻣﺎﻡ ﺣﺴﻦ ‏( ﻉ ‏) ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﺧﻄﺒﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﺎ؟
ﻣﻮﻻ ﺍﻣﺎﻡ ﺣﺴﻦ ‏( ﻉ ‏) ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﺧﻄﺒﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﺎ؟
ﻣﻮﻻ ﺍﻣﺎﻡ ﺣﺴﻦ ‏( ﻉ ‏) ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﺧﻄﺒﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﺎ؟
ﻣﻮﻻ ﺍﻣﺎﻡ ﺣﺴﻦ ‏( ﻉ ‏) ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﺧﻄﺒﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﺎ؟

ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﻣﻌﺎﻭﯾﮧ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻣﻮﻻ ﺍﻣﺎﻡ ﺣﺴﻦ ‏( ﻉ ‏) ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﺧﻄﺒﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﺎ ﺍﺳﻠﮱ ﺍﻧﮭﯿﮟ ﻣﻨﺒﺮ ﭘﺮ ﺩﻋﻮﺕ ﺩﮮ ﮐﮧ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮐﮧ ﺁﭖ ‏( ﻉ ‏) ﺧﻄﺒﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﮮ ﺳﮑﺘﮯ -

 

ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﻣﻌﺎﻭﯾﮧ ﻧﮯ ﺁﭖ ‏( ﻉ ‏) ﮐﻮ ﻣﻨﺒﺮ ﭘﺮ ﺩﻋﻮﺕ ﺩﯼ ﺁﭖ ﺗﺸﺮﯾﻒ ﻻﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ : 

 

📜 ﺟﻮ ﻟﻮﮒ ﻣﺠﮭﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﻭﮦ ﺟﺎﻥ ﻟﯿﮟ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺣﺴﻦ ﺍﺑﻦ ﻋﻠﯽ ﺍﺑﻦ ﺍﺑﯽ ﻃﺎﻟﺐ ﮬﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻓﺮﺯﻧﺪ ﻓﺎﻃﻤﮧ ﺯﮨﺮﺍ ‏( ﺱ ‏) ﮬﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﻓﻀﻞ ﺍﻟﺨﻼﺋﻖ ﮐﺎ ﻓﺮﺯﻧﺪ ﮬﻮﮞ ، ﻣﯿﮟ ﻓﺮﺯﻧﺪ ﺭﺳﻮﻝ ‏( ﺹ ‏) ﮬﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺻﺎﺣﺐ ﻣﻌﺠﺰﺍﺕ ﮬﻮﮞ ، ﻣﯿﮟ ﺍﻣﯿﺮ ﺍﻟﻤﻮﻣﻨﯿﻦ ‏( ﻉ ‏) ﮐﺎ ﻓﺮﺯﻧﺪ ﮬﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﮬﻮﮞ ﺟﺲ ﺳﮯ ﺣﻖ ﭼﮭﯿﻦ ﻟﯿﺎ ﮔﯿﺎ - ﻣﯿﮟ ﺭﮐﻦ ﻭ ﻣﻘﺎﻡ ﮐﺎ ﻓﺮﺯﻧﺪ ﮬﻮﮞ ، ﻣﯿﮟ ﻣﺨﻠﻮﻑ ﺧﺪﺍ ﮐﺎ ﺍﻣﺎﻡ ﮬﻮﮞ --

 

ﻣﻌﺎﻭﯾﮧ ﻧﮯ ﮔﮭﺒﺮﺍ ﮐﮧ ﮐﮩﺎ : ﺑﺲ ﺍﺗﻨﺎ ﮐﺎﻓﯽ ﮬﮯ -

 

ﻣﺪﯾﻨۃ ﺍﻟﻤﻌﺎﺟﺰ ﻣﯿﮟ ﺍﺑﻦ ﺍﺳﺤﺎﻕ ﺳﮯ ﻣﺮﻭﯼ ﮬﮯ ﮐﮧ ﺑﭽﭙﻦ ﻣﯿﮟ ﺍﻣﺎﻡ ﺣﺴﻦ ‏( ﻉ ‏) ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﮐﮭﺠﻮﺭ ﮐﮯ ﺩﺭﺧﺖ ﮐﻮ ﺁﻭﺍﺯ ﺩﯼ ﺗﻮ ﮐﮭﺠﻮﺭ ﻧﮯ ۳ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﻟﺒﯿﮏ ﮐﮩﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺍﯾﺴﮯ ﺁﭘﮑﮯ ﭘﺎﺱ ﺩﻭﮌ ﮐﺮ ﺁﺋﯽ ﺟﺴﻄﺮﺡ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﭽﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﺎﭖ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺁﺗﺎ ﮬﮯ -

 

ﮐﺜﯿﺮ ﺍﺑﻦ ﺳﻠﻤﮧ ﺳﮯ ﻣﻨﻘﻮﻝ ﮬﮯ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺍﻣﺎﻡ ﺣﺴﻦ ‏( ﻉ ‏) ﻧﮯ ﭘﺘﮭﺮ ﺳﮯ ﺧﺎﻟﺺ ﺷﮩﺪ ﻧﮑﺎﻻ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻧﺒﯽ ‏( ﺹ ‏) ﺳﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﺱ ﺣﯿﺮﺕ ﮐﺎ ﺍﻇﮩﺎﺭ ﮐﯿﺎ -

 

ﺁﭖ ‏( ﺹ ‏) ﻧﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﮐﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ :

 

ﯾﮧ ﮐﻮﻧﺴﯽ ﺑﮍﯼ ﺑﺎﺕ ﺣﺴﻦ ‏( ﻉ ‏) ﻧﮯ ﮐﺮﺩﯼ ، ﺍﺭﺽ ﻭ ﺳﻤﺎﺀ ﮐﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﺑﺎﺳﯽ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺱ ﻻﻝ ﮐﯽ ﺍﻃﺎﻋﺖ ﭘﺮ ﻣﺴﺮﻭﺭ ﮬﻮﺗﮯ ﮬﯿﮟ -

 

📚 ﻣﻌﺎﻟﯽ ﺍﻟﺴﺒﻄﯿﻦ ﻓﯽ ﺍﺣﻮﺍﻝ ﺍﻟﺤﺴﻦ ﻭﺍﻟﺤﺴﯿﻦ ﺝ ۱ ﺹ ۳۰ ۳۸ ﺍﺭﺩﻭ

 

🔴 امام حسن مجتبی ع کا اپنی شان میں خطبہ:

 

معاویہ نے امام حسن علیہ السلام سے درخواست کی وہ منبر پر جائیں اور اپنا نسب بیان کریں۔ امام منبر پر گئے اور خدا کی حمدوثناء کے بعد فرمایا: 

 اے لوگو! جو مجھے جانتا ہے وہ جانتا ہے اور جو نہیں جانتا بہت جلد میں اُس کیلئے اپنی پہچان کرواتا ہوں۔ میرا شہر مکہ اور منیٰ ہے۔ میں صفاء و مروہ کا بیٹا ہوں۔ میں خدا کی طرف سے چنے ہوئے نبی کا بیٹا ہوں۔ میں اُس کا بیٹا ہوں جو مضبوط پہاڑوں پر بلند ہوا۔ میں اُس کا بیٹا ہوں جو اپنے چہرے کو خوبصورتی کی وجہ سے چھپاتا تھا۔ میں 

 عورتوں کی سردار فاطمہ کا بیٹا ہوں۔ میں اُن کا بیٹا ہوں جن کے عیوب کم اور دامن پاک ہے۔ 

 اسی وقت موٴذن نے اذان کہنی شروع کی اور یہ کہنا شروع کیا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد خدا کا رسول ہے۔ 

پھر امام نے فرمایا: 

 اے معاویہ ! محمد تیرا باپ ہے یا میرا باپ ہے؟ اگر کہے کہ میرا باپ نہیں ہے تو تو نے حق کو چھپایا اور اگر کہے ہاں تو اقرار کیا ہے۔ 

پھر فرمایا: 

 قریش باقی عربوں پر فخر کرتے ہیں کہ محمد ان میں سے ہیں اور عرب عجم والوں پر فخر کرتے ہیں کہ محمد ہم میں سے ہیں اور عجم والے عرب والوں کا احترام کرتے ہیں کہ محمد ان میں سے ہیں۔ حق ہمیں طلب کرتا ہے لیکن ہمارا حق ہمیں لوٹاتے نہیں ہیں۔

 

📚 مناقب آل ابی طالب ، ابن شہر آشوب، ج۳، ص۱۷۸

 

ترجمہ:

 

📌 معاویہ، عمرو بن عاص اور ولید بن عقبہ کی امام حسن علیہ السلام کی شخصیت کو کمزور کرنے کی کوشش اور امام مجتبیٰؑ کی طرف سے معاویہ کو رسوا کرنا (اہل سنت کی معتبر روایت سے)

 

پس حسن بن علی منبر پر چڑھے، اللہ کی حمد و ثنا کی اور فرمایا:

📗 "خدا کی قسم! اگر تم مشرق و مغرب میں ڈھونڈو تو میرے اور میرے بھائی کے علاوہ کوئی نہیں ملے گا جس کا جد رسول اللہ ﷺ ہو۔ ہم نے معاویہ کے ساتھ صلح کی ہے اور ہم نے دیکھا کہ مسلمانوں کا خون بہنے سے بچانا اس کے بہانے سے بہتر ہے۔ خدا کی قسم! {لَعَلَّهُ فِتْنَةٌ لَكُمْ وَمَتَاعٌ إِلَى حِينٍ} [الأنبیاء: 111] (اور مجھے نہیں معلوم شاید یہ تمہارے لئے آزمائش ہو اور ایک وقتِ مقرر تک فائدہ ہو)،" اور یہ آیت پڑھتے وقت آپ نے اپنے ہاتھ سے معاویہ کی طرف اشارہ کیا۔

 

معاویہ غضبناک ہوا، منبر پر چڑھ کر ایک بے ربط اور غلطیوں سے بھری تقریر کی اور اتر آیا۔ پھر معاویہ نے امام حسنؑ سے پوچھا: "تمہارا کیا مطلب تھا جب تم نے کہا {لَعَلَّهُ فِتْنَةٌ لَكُمْ وَمَتَاعٌ إِلَى حِينٍ}؟"

امام حسنؑ نے فرمایا: "میرا مطلب وہی ہے جو اللہ کا مطلب ہے۔"

 

📚 الطبقات الکبرى (متمم الصحابة - الطبقة الخامسة)، محمد بن سعد بن منیع ابو عبد الله البصری الزهری (م 230ھ)، تحقیق محمد بن صامل السلمی، مکتبة الصدیق، الطائف، 1414ھ/1993م۔ [محقق کا تبصرہ: اسناد حسن ہے]

 

 #اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد #ماہ_رمضان #تعلیمات_اہلبیتؑ #talimaat_e_ahlbait #التماس_دعا #بدر_علی #imam #ولادت #امام_حسن #حسن #مولا_حسن #حسن_ابن_علی #یا_حسن #یاحسن #HassanIbnAli #molahassanع #imamhassan #imamhassanع #HAZRATHASSAN #تبدیلی_ممنوع

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2
Gallery Image 3
Gallery Image 4
Gallery Image 5