حضرت قاسم بن حسن علیہ السلام :-

 

آپ ع کی ولادت ٥ شعبان ٤٧ ہجری کو امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی شہادت سے تین سال قبل ہوئی

 

حضرت قاسم ابن حسن علیہ السلام فضیلت کے اعلیٰ ترین درجے پر فائز ہیں کہ ان کے جد اعلیٰ، رسول اکرم (ص)، دادا علی المرتضیٰ (ع)، دادی حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیھا، والد گرامی، فرزند رسول اکرم (ص) امام حسن المجتبیٰ (ع) اور چچا امام حسین علیہ السلام ہیں-

 

شہزادے نے آنکھ کھولی امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی گود میں جنہوں نے نام نامی قاسم رکھا،

 

آپ کی طاہرہ، عابدہ، زاہدہ والدہ مجیدہ کا لقب اقدس ام فروہ سلام اللہ علیھا ہے جبکہ آپ کا اسم گرامی سلمہ بنت امرا القیس سلام اللہ علیھا ہے جو حضرت رباب سلام اللہ علیھا (مادر حضرت علی اصغر و حضرت سکینہ سلام اللہ علیھا) کی ہمشیرہ ہیں- شیخ سماوی نے ان کا ایک اسم گرامی بغیر کسی مستند حوالے کے رملہ تحریر کیا ہے - ایک قول کے مطابق امرؤالقیس حضرت علی(ع) کے ساتھ بہت عقیدت اورمحبت رکھتا تھے جس کی وجہ سے اپنی ایک بیٹی کا نکاح امام حسن(ع) اور ایک کا امام حسین(ع) کے ساتھ کیا۔ 

 

انساب الاشراف بلاذری

 

کتابی حوالوں کے مطابق، آپ کے والد حضرت امرا القیس، شام کے عرب اور نصرانی تھے جو کہ خلیفہ دوئم کے دور خلافت میں مسلمان ہوئے۔ حضرت رباب و حضرت سلمہ سلام الہ علیھم (حضرت ام فروہ) کی والدہ ماجدہ کا نام ہند الہنود اور وہ ربیع بن مسعود بن مصاد بن حصن بن کعب کی بیٹی تھی۔ 

 

 اعیان الشیعہ، ج۶، ص۴۴۹