ہیبتِ حسن مجتبیٰ (علیہ السلام)
📜 عن محمد بن اسحاق قال: ما بلغ أحد من الشرف بعد رسول الله (صلى الله عليه وآله وسلم) ما بلغ الحسن (عليه السلام)، كان يبسط له على باب داره، فإذا خرج وجلس انقطع الطريق، فما مر أحد من خلق الله إجلالا له، فإذا علم قام ودخل بيته فمر الناس. ولقد رأيته في طريق مكة ماشيا فما مِن خلق الله أحد رآه إلا نزل ومشى.
📃 محمد بن اسحاق روایت کرتے ہیں: "رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد کسی کو بھی حسن (علیہ السلام) جیسا شرف نہیں ملا۔ ان کے گھر کے دروازے پر ان کے لیے فرش بچھایا جاتا تھا، اور جب وہ باہر نکل کر بیٹھتے تو راستہ بند ہو جاتا، کوئی بھی اللہ کی مخلوق ان کی ہیبت کے باعث آگے نہ بڑھتی۔ جب وہ جان لیتے کہ راستہ رک گیا ہے، تو وہ کھڑے ہو کر گھر کے اندر چلے جاتے، تب لوگ گزرنا شروع کرتے۔ میں نے انہیں مکہ کے راستے میں پیدل چلتے ہوئے دیکھا، تو جو بھی انہیں دیکھتا، وہ سوار ہوتا تو نیچے اتر آتا اور ان کے ساتھ پیدل چلنے لگتا۔"
📚 (المصدر: مناقب آل أبي طالب، ابن شهرآشوب، ج 4)
📑 بدر علی
#بدر_علی #تعلیمات_اہلبیتؑ #talimaat_e_ahlbait #اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد #التماس_دعا