Back to امام حسن (علیہ السلام)

امام حسن علیہ السلام کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شباہت

امام حسن علیہ السلام کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شباہت

شباہت بے نظیر امام حسن علیہ السلام کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے

 

📜 عنْ أَنَسٍ قَالَ: لَمْ يَكُنْ أَحَدٌ أَشْبَهَ بِالنَّبِيِّ ﷺ مِنَ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ رضی اللّٰه عنه.

 

📃 انس بن مالک فرماتے ہیں: "کوئی بھی شخص حسن بن علی علیہ السلام کی طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مشابہ نہ تھا۔"

 

📚 بخاری: 3752

 

 

تابعی کلیب بن شہاب رحمہ اللہ کہتے ہیں : میں نے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ذکر کیا کہ میں نے خواب میں نبی کریم ﷺ کو دیکھا ہے۔

 

 ابن عباس فرمانے لگے : ”ان کا حلیہ بیان کرو۔“ میں نے کہا کہ حسن بن علی(عليه السلام) بالکل ان کے جیسے ہیں۔

 

 فرمایا : ”پھر تم نے واقعی دیکھا ہے۔“

 

📚 (فتح الباري : ٣٧٤/١٢ ، قال الحافظ : سنده جيد)

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1