Back to اذان اور نمازِ شیعہ کتب اہل سنت سے

آذان اھلسنت کے کلمات 19 ہیں اور برادران 15 کیوں پڑھتے ہیں؟

آذان اھلسنت کے کلمات 19 ہیں اور برادران 15 کیوں پڑھتے ہیں؟
آذان اھلسنت کے کلمات 19 ہیں اور برادران 15 کیوں پڑھتے ہیں؟
آذان اھلسنت کے کلمات 19 ہیں اور برادران 15 کیوں پڑھتے ہیں؟
آذان اھلسنت کے کلمات 19 ہیں اور برادران 15 کیوں پڑھتے ہیں؟
آذان اھلسنت کے کلمات 19 ہیں اور برادران 15 کیوں پڑھتے ہیں؟
آذان اھلسنت کے کلمات 19 ہیں اور برادران 15 کیوں پڑھتے ہیں؟
آذان اھلسنت کے کلمات 19 ہیں اور برادران 15 کیوں پڑھتے ہیں؟

*آذان اھلسنت کے کلمات 19 ہیں اور برادران 15 کیوں پڑھتے ہیں؟*

.

 

قارئین محترم

.

اھلسنت کی معتبر کتب میں آذان کے کلمے انیس درج ہیں جبکہ موجود کلمہ آذان پندرہ ہیں اور یہ روایت سند کے لحاظ سے صحیح ھے آئیے

.

مختلف کتب سے اس روایت کو

نقل کرتے ہیں

.

ابو محذورہ ؓ 8 ھجری میں مشرف بااسلام ہوۓ تھے اور اموی دور خلافت میں 59 ھجری یا 79 ھجری میں وفات پائ تھی

ان سے ہی یہ روایت مروی ھے

📜 أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ هَمَّامِ بْنِ يَحْيَى عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا مَكْحُولٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَيْرِيزٍ عَنْ أَبِي مَحْذُورَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْأَذَانُ تِسْعَ عَشْرَةَ كَلِمَةً وَالْإِقَامَةُ سَبْعَ عَشْرَةَ كَلِمَةً ثُمَّ عَدَّهَا أَبُو مَحْذُورَةَ تِسْعَ عَشْرَةَ كَلِمَةً وَسَبْعَ عَشْرَةَ

📝 حضرت ابومحذورہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے اذان میں انیس ۱۹ کلمات اور اقامت میں سترہ ۱۷ کلمات سکھائے پھر ابومحذورہ رضی اللہ عنہ نے انیس ۱۹ اور سترہ ۱۷ کلمات شمار کیے

📚 سنن نسائ حدیث 633 کتاب الآذان ج 1 ص 215

 

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَفَّانُ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَامِرٍ الْأَحْوَلِ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّ مَكْحُولًا، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَهُ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّعَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُحَيْرِيزٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَهُ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّ أَبَا مَحْذُورَةَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَهُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ عَلَّمَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَذَانَ تِسْعَ عَشْرَةَ كَلِمَةً، ‏‏‏‏‏‏وَالْإِقَامَةَ سَبْعَ عَشْرَةَ كَلِمَةً، ‏‏‏‏‏‏الْأَذَانُ:‏‏

📝 حضرت ابومحذورہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے اذان میں انیس ۱۹ کلمات اور اقامت میں سترہ ۱۷ کلمات سکھائے پھر ابومحذورہ رضی اللہ عنہ نے انیس ۱۹ اور سترہ ۱۷ کلمات شمار کیے

📚 ابن ماجہ حدیث 709 کتاب الاذان ج 1 ص 251

 

اسی روایت کو حافظ ابو محمد عبداللہ بن علی بن جارود نیساپوری متوفی 307 ھجری نے اپنی کتاب المنتقی میں نقل کیا ھے

📚 المنتقی لابن جارود ص 152 کتاب الصلاة ح 162

 

ابو محمد عبداللہ بن عبدالرحمن بن الفضل بن بھرام الدارمی

متوفی 255 ھجری

انہوں نے بھی اس روایت کو سنن دارمی میں نقل کیا ھے

📚 سنن دارمی حدیث 1229 ج 1 ص 444

 

امام ابن شیبہ نے اپنی مشہور کتاب المصنف میں بھی اسی روایت کو نقل کیا ھے

📚 المصنف لابن شیبہ ج 1 ص 393 حدیث 1232

 

مولانا مفتی احمد یار خان نعیمی نے جو مشکوة کی شرح لکھی ھے اس میں بھی انہوں نے اس روایت کو نقل کیا ھے

ملاحظہ ہو

📚 مرآة المناجیح شرح مشکواة المصابیح ، ج 1 ص 392 حدیث 644 باب آذان

 

آذان کی اس روایت کے تحت تو اہلسنت برادران کو 19 کلمات والی آذان دینی چاہیے

.

جبکہ ان کے آذان کے کلمے 15 ہیں

.

اگر کوئ کہے کہ اس روایت کے تحت حنفی فقہ میں اقامت کے سترہ کلمات ہیں تو ان کے لیے جواب یہ ھے کہ روایت میں بھی یہ ثابت ھے کہ آذان کے کلمات دو دو بار جب کہ تکبیر کے کلمات کو ایک ایک بار ہی ادا کیا جاۓ لہذا آپ کا یہ استدلال بھی رائگاں جاۓ گا

.

اب صرف شیعہ آذان ہی ایسی ھے جو اس روایت کے تحت مکمل 19 کلمات رکھتی ھے

جس میں دو بار اشھدان علی امیر المومنین ولی اللہ

اور

دو بار حی علی خیر العمل شامل ہیں

لہذا

ہماری آذان تو آپ کی کتب سے ثابت ہوتی ھے

.

اس روایت کے تحت بھی اور

📜 اخبرنا ابو القاسم اسماعیل بن احمد بن عمر انا عاصم بن الحسن بن محمد قالو انا ابو عمر بن مھدی أنا ابو العباس احمد بن محمد بن سعید بن عقدة الکوفی نا یحیی بن ذکریا بن شیبان الکندی نا ابراہیم بن الحکم بن ظھیر حدثنی ابی عن منصور بن مسلم سابور عن عبداللہ بن عطاء عن عبداللہ بن بریدہ عن ابیہ قال قال رسول اللہ ﷺ علی ابن ابی طالب مولی کل مومن و مومنة و ھو ولیکم بعدی

📝 عبداللہ بن بریدہ اپنے والد حضرت بریدہ ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا علی ابن ابی طالب تمام مومنین و مومنات کے مولا ہیں اور میرے بعد تمھارے ولی ہیں

📚 تاریخ مدینہ و دمشق ابن عساکر ج 42 ص 179

اس روایت کے تحت بھی

 

سید ساجد بخاری

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2
Gallery Image 3
Gallery Image 4
Gallery Image 5
Gallery Image 6
Gallery Image 7