Back to جنگِ صفین

مولا امیرالمؤمنین علیؑ جنگوں میں حق پر تھے

مولا امیرالمؤمنین علیؑ جنگوں میں حق پر تھے
مولا امیرالمؤمنین علیؑ جنگوں میں حق پر تھے

 مولا امیرالمؤمنین علیؑ جنگوں میں حق پر تھے، اور عائشہؓ جنگِ جمل میں، معاویہ جنگِ صفین میں اور ان کے پیروکار امیرالمؤمنین علیؑ کے مقابلے میں باغی اور آپؑ پر ظلم کرنے والے تھے۔

 

قرطبی، جو اہلِ سنت کے امام علماء میں شمار ہوتے ہیں، لکھتے ہیں:

 

“اسلام کے فقہاء نے، جیسا کہ امام عبدالقاہر نے اپنی کتاب الامامۃ میں نقل کیا ہے، کہا ہے:

 

اہلِ حجاز اور عراق کے فقہاء، خواہ وہ اہلِ حدیث سے ہوں یا اہلِ رائے سے، جیسے مالک، شافعی، ابو حنیفہ اور اوزاعی، اور اسی طرح اکثر متکلمین کا اس بات پر اجماع ہے کہ:

 

علیؑ اہلِ صفین کے ساتھ جنگ میں حق پر تھے، جس طرح وہ اہلِ جمل کے قتل (جنگ) میں بھی حق پر تھے۔

 

اسی طرح انہوں نے کہا:

 

جن لوگوں نے علیؑ سے جنگ کی (جیسے عائشہؓ اور معاویہ)، وہ علیؑ کے خلاف بغاوت کرنے والے اور ان پر ظلم کرنے والے تھے، لیکن ان کے باغی ہونے کے باوجود ان کی تکفیر کرنا جائز نہیں ہے۔

 

📕 کتاب: التذکرۃ بأحوال الموتیٰ وأمور الآخرۃ

✍️ مصنف: القرطبی، شمس الدین

📖 جلد 1، صفحہ 1089

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2