Back to معاویہ

معاویہ کا امیرالمومنین کے خلاف پروپیگنڈہ

معاویہ کا امیرالمومنین کے خلاف پروپیگنڈہ
معاویہ کا امیرالمومنین کے خلاف پروپیگنڈہ

🔴 معاویہ نے شام میں اس حد تک امیرالمومنین کے خلاف پروپیگنڈہ کیا تھا کہ شامی لوگ کہتے تھے: کیا علی بھی نماز پڑھتے ہیں؟!!

 

جنگ صفین کے دوران، اور امیرالمومنین علیہ السلام کی حیاتِ مبارکہ میں، ایک شامی شخص معاویہ کے لشکر کی طرف سے امیرالمومنین علیہ السلام کے لشکر پر حملہ آور ہوا، اور اس نے امیرالمومنین علی علیہ السلام (العیاذ باللہ) کے خلاف جنگ میں شرکت کی ایک وجہ یہ بیان کی کہ امام اور ان کے ساتھی (نعوذ باللہ) نماز نہیں پڑھتے۔ اس شامی شخص کا کہنا تھا:

 

📜 "... فَإِنِّی أُقَاتِلُکُمْ لِأَنَّ صَاحِبَکُمْ لَا یُصَلِّی کَمَا ذُکِرَ لِی وَ أَنَّکُمْ لَا تُصَلُّون ..."

 

📃 میں تم سے اس لیے جنگ کر رہا ہوں کہ مجھے جو خبر دی گئی ہے اس کے مطابق تمہارا سردار (امیرالمومنین علیؑ) نماز نہیں پڑھتا، اور تم لوگ بھی نماز نہیں پڑھتے...

 

مزید کہتا ہے 

 

📜 وَإِنَّ صَاحِبَكُمْ قَتَلَ خَلِيفَتَنَا

 

📃 اور اس (علیؑ) نے ہمارے خلیفہ (عثمان) کو ق/تل کیا  

 

📚 ابن اثیر جزری، علی بن محمد، الکامل فی التاریخ، جلد 2، صفحہ 665

 

❗️یہی وہ محبت ہے جس کا مخالفین ہمیشہ دعویٰ کرتے ہیں!

 

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن 

 

Invisibleislam.com

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2