Back to معاویہ

حضرت اروی بنت الحارث کی معاویہ سے ایک ملاقات

حضرت اروی بنت الحارث کی معاویہ سے ایک ملاقات
حضرت اروی بنت الحارث کی معاویہ سے ایک ملاقات
حضرت اروی بنت الحارث کی معاویہ سے ایک ملاقات

🔴 حضرت اروی بنت الحارث کی معاویہ سے ایک ملاقات

احوال۔

 

▪️انس بن مالک روایت کرتے ہیں کہ ارویٰ بنت الحارث بن عبد المطلب حج کے موقع پر معاویہ بن ابی سفیان کے پاس آئیں، وہ اس وقت بہت بوڑھی تھیں۔ جب معاویہ نے انہیں دیکھا تو کہا: خوش آمدید اے پھوپھی!

 

انہوں نے کہا: حال پوچھنے کے بعد کہا 

 

📜 تم نے کفران نعمت کیا ، (امام علی بن ابی طالب) کے ساتھ برا سلوک کیا، اپنے لیے وہ نام اختیار کیا جو تمہارا نہ تھا، اور وہ حق لے لیا جو تمہارا نہیں تھا

 

▪️ نہ تمہارا اسلام میں کوئی خاص کارنامہ تھا نہ تمہارے آباء کا۔ 👈 تم نے اس چیز سے بھی کفر کیا جو نبی محمد ﷺ لے کر آئے تھے۔ اللہ تمہاری عزت کو پست کرے، 

 

یہاں تک کہ اس نے حق کو اس کے اہل کی طرف لوٹا دیا، اور اللہ کا کلمہ بلند ہوا، اور ہمارے نبی محمد ﷺ اپنے مخالفین پر غالب آئے، چاہے مشرکین کو ناگوار ہی کیوں نہ ہو۔

 

ہم اہلِ بیت دین میں سب سے زیادہ حق دار، نصیب والے اور بلند مقام والے تھے، یہاں تک کہ اللہ نے اپنے نبی ﷺ کو اس حال میں اٹھایا کہ ان کے گناہ معاف تھے، درجات بلند تھے اور وہ اللہ کے ہاں پسندیدہ تھے۔

 

📜 پھر ہم اہلِ بیت تمہارے درمیان ایسے ہو گئے جیسے قومِ موسیٰ فرعون والوں میں تھی ان کے بیٹوں کو قتل کیا جاتا تھا اور عورتوں کو زندہ چھوڑا جاتا تھا۔ اور ہمارے نبی ﷺ کے بعد تمہارے درمیان ان کے چچا زاد (علیؑ) کی مثال ہارون کی سی ہو گئی، جب انہوں نے کہا: “اے میری ماں کے بیٹے! لوگوں نے مجھے کمزور کر دیا اور قریب تھا کہ مجھے قتل کر دیتے۔”

 

رسول اللہ ﷺ کے بعد اللہ نے ہماری جماعت کو جمع نہیں کیا اور نہ ہمارے لیے راستہ آسان کیا۔ 

 

👈 ہماری منزل جنت ہے اور تمہاری منزل جہنم۔

 

📚 الكتاب: بلاغات النساء المؤلف: أبو الفضل أحمد بن أبي طاهر ابن طيفور (المتوفى: 280هـ)مؤرخ وكاتب سني ص

 

Invisibleislam.com

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2
Gallery Image 3