Back to حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ
حضرت عائشہ کی گواہی کہ حضرت عمار حق بولنے والے ہیں
حضرت عائشہ کی گواہی کہ حضرت عمار حق بولنے والے ہیں
جنگ جمل سے فراغت کے بعد عمار بن یاسرؑ نے حضرت عائشہؓ سے عرض کیا کہ اے عائشہؓ ! آپ سے جو پردہ نشینی کا عہد لیا گیا تھا ، آپ کا یہ سفر اس عہد کے کتنا متضاد ہے ۔
حضرت عائشہؓ نے کہا کیا یہ ابوالیقظان (عمار بن یاسرؑ کی کنیت )ہیں ؟
عمارؑ : جی ہاں
عائشہؓ :اللہ کی قسم ! میں جانتی ہوں کہ تو حق کہنے والا ہے
عمارؑ : ہر قسم کی تعریف اس اللہ کے لئے ہے جس نے آپ کی زبان سے میرے لیے اس فیصلہ کا اظہار کرایا
تاریخ طبری // ج 4 // ص 545 - 546
*سند پر بحث :
تاریخ طبری کی روایات پر تحقیق کرنے والے محقیقن کی جماعت نے اس روایت کو "صحیح تاریخ طبری // ج 3 //ص 385 میں نقل کیا ہے
حافظ ابن حجر عسقلانی نے بھی فتح الباری ج 13 ص 63 میں سند کو صحیح کہا ہے ۔
Gallery
Tap any image to view full screen