تمہیں عمار سے صرف اس لیے نفرت ہو رہی ہے کہ وہ علیؑ کے قریب ہے۔
❓ تمہیں عمار سے صرف اس لیے نفرت ہو رہی ہے کہ وہ علیؑ کے قریب ہے۔
📜 عن حذيفة أنه قيل له: إن عثمان قد قتل فما تأمرنا؟ قال: الزموا عمارا، قيل: إن عمارا لا يفارق عليا! قال: إن الحسد أهلك للجسد وإنما ينفركم من عمار قربه من علي، فوالله لعلي أفضل من عمار أبعد ما بين التراب والسحاب، وإن عمارا من الأخيار. "كر"۔
📃 حضرت حذیفہؓ سے روایت ہے:
جب لوگوں نے ان سے کہا: "عثمان قتل کر دیے گئے ہیں، اب ہمیں کس کی پیروی کرنی چاہیے؟"
تو انہوں نے فرمایا: "عمار کو لازم پکڑو۔"
لوگوں نے کہا: "مگر عمار تو علیؑ کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑتا!"
حذیفہؓ نے جواب دیا:
**"حسد جسم کو تباہ کر دیتا ہے!
تمہیں عمار سے صرف اس لیے نفرت ہو رہی ہے کہ وہ علیؑ کے قریب ہے۔
اللہ کی قسم! علیؑ کی فضیلت عمار پر ایسے ہے جیسے مٹی اور بادل کے درمیان فاصلہ۔
اور بے شک عمار نیک لوگوں میں سے ہے۔"
📚 کنز العمّال ج ۱۳ ، ص ۵۳۲
#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد #تعلیمات_اہلبیتؑ #بدر_علی #التماس_دعا
Gallery
Tap any image to view full screen