امیر المؤمنین ع کو پیغمبر اسلام ص کی وصیت (شیعہ کتب)
🔴 *امیر المؤمنین ع کو پیغمبر اسلام ص کی وصیت*
*پیغمبر اسلام ص کے بعد فتنے کے دوران امیر المؤمنین ع کو کیا کرنا چاہیے تھا؟*
📜 قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ص فِي وَصِيَّتِهِ لِأَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ ع يَا عَلِيُّ إِنَّ قُرَيْشاً سَتَظَاهَرُ عَلَيْكَ وَ تَجْتَمِعُ كَلِمَتُهُمْ عَلَى ظُلْمِكَ وَ قَهْرِكَ فَإِنْ وَجَدْتَ أَعْوَاناً فَجَاهِدْهُمْ وَ إِنْ لَمْ تَجِدْ أَعْوَاناً فَكُفَّ يَدَكَ وَ احْقِنْ دَمَكَ فَإِنَّ الشَّهَادَةَ مِنْ وَرَائِكَ لَعَنَ اللَّهُ قَاتِلَكَ.
📃 اے علی! قریش تمہارے خلاف متحد ہو جائیں گے اور سب ایک ہو کر تم پر ظلم اور جبر کریں گے۔ پس اگر تمہیں مددگار مل جائیں تو ان سے جہاد کرنا، اور اگر مددگار نہ پاؤ تو اپنے ہاتھ کو روکے رکھنا اور اپنا خون محفوظ رکھنا، کیونکہ تمہاری شہادت تمہارے سامنے ہے۔ خدا لعنت کرے تمہارے قاتل پر۔
📚 شیخ طوسی رہ، الغیبة، ن: دار المعارف الاسلامية قم، ص: 193
🔴 حضرت امام علی علیہ السلام نے اپنے مخالفین سے جنگ کیوں نہیں کی تھی۔
ہیثم بن عبد اللہ رمانی بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے سوال کیا کہ :
آپ مجھے یہ بتائیں کہ حضرت امام علی علیہ السلام نے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آ لہ وسلم کی وفات کے بعد پورے پچیس سال تک اپنے دشمنوں سے جنگ کیوں نہیں کی اور پھر اپنے دور حکومت میں جنگ کیوں کی تھی۔
امام علیہ السلام نے فرمایا:
حضرت امام علی علیہ السلام نے پچیس سال تک جنگ نہ کر کے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آ لہ و سلم کی تیرہ سالہ مکی زندگی اور انیس ماہ مدنی زندگی کی پیروی کی (اور) حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آ لہ و سلم کے پاس اس عرصہ میں مددگار نہیں تھے اسی لئے آپ نے کفار اور مشرکین سے جنگ نہیں کی تھی (اور) اسی طرح سے پچیس سال تک حضرت امام علی علیہ السلام کے پاس بھی مددگار نہیں تھے اسی لئے آپ نے بھی اپنے مخالفین سے جنگ نہیں کی تھی (اور) جب مکہ کے تیرہ سال اور مدینہ کے انیس ماہ تک حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آ لہ و سلم نے جنگ نہیں کی اور ان کی نبوت میں کوئی فرق نہیں آیا تو حضرت امام علی علیہ السلام کی پچیس سالہ خاموشی سے بھی ان کی امامت میں کوئی فرق نہیں آتا ہے کیونکہ جنگ نہ کرنے کی وجہ دونوں کے لئے ایک ہی تھی۔
📚 عیون اخبار الرضا،جلد:۲،صفحہ:۱۷۷،شیخ صدوق
اگر ہمارے مخالفین یہ سوال کرتے ہیں کہ حضرت امام علی علیہ السلام بہت بہادر تھے تو انہوں نے اپنے مخالفین سے جنگ کیوں نہیں کی تو ہم بھی ان سے یہ سوال کریں گے کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آ لہ و سلم بھی بہت بہادر تھے تو وہ کفار اور مشرکین کے خوف کی وجہ سے غار میں کیوں چھپ گئے اور کفار اور مشرکین سے جنگ نہ کر کے مکہ سے ہجرت کیوں کی؟
حکمت عملی اور تدبر کو سمجھیں۔
🔴 " امیر المومنین علی۴ کا ہاتھ روکنا اور امام زمانہ۴ کا انتقام لینا "
معلی بن خنیس نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے پوچھا کہ :
حضرت علی ابن_ابی طالب علیہ السلام نے اپنے حق میں تلوار کیوں نہ اٹھائی اور قائم _آل_محمد کیوں تلوار اٹھائیں گے ؟؟
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ :
حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام نے اس لئے دشمنوں پر تلوار نہ اٹھائی کیونکہ انہیں علم تھا کہ میرے بعد میرے شیعوں پر دشمن غالب آئیں گے - میرے ان احسانات کے بدلے میں شاید ہمارے دشمن ہمارے شیعوں سے نرمی برتیں - مگر جب قائم_آل_محمد (عج) ظہور کریں گے اور انہیں اپنی گرفت میں لیں گے تو انہیں علم ہوگا کہ اب یہ دشمن تا ابد ہمارے شیعوں پر غالب نا آ سکیں گے -
{ علل الشرائع، صفحہ_١٦٠ }
بدر علی
Invisibleislam.com
Gallery
Tap any image to view full screen