Back to امام علی بن الحسین ع

امام سجاد علیہ السلام کا ایک لمحے میں 14 عوالم سے گزر جانا

امام سجاد علیہ السلام کا ایک لمحے میں 14 عوالم سے گزر جانا

 

☄️ امام سجاد علیہ السلام کا ایک لمحے میں 14 عوالم سے گزر جانا

 

✍️ روایت کی گئی ہے کہ:

 

ایک شخص امام سجاد علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا۔ امامؑ نے اس سے فرمایا:

 

"تم کون ہو؟"

 

اس نے کہا: "میں نجومی ہوں۔"

 

حضرتؑ نے فرمایا:

 

"پس تم غیب کی خبریں دینے والے (پیش گو) ہو!"

 

پھر امامؑ نے اس کی طرف دیکھا اور فرمایا:

 

"کیا میں تمہیں ایسا شخص دکھاؤں جو اس وقت سے جب تم ہمارے پاس آئے ہو، اپنی جگہ سے حرکت کیے بغیر، چودہ عوالم سے گزر چکا ہے، جبکہ ہر عالم دنیا سے تین گنا بڑا ہے؟"

 

نجومی نے کہا:

 

"وہ کون ہے؟"

 

حضرتؑ نے فرمایا:

 

"میں!"

 

اور اگر تم چاہو تو میں تمہیں اس چیز کے بارے میں بھی خبر دے سکتا ہوں جو تم نے کھائی ہے اور جو چیز تم نے اپنے گھر میں محفوظ کر رکھی ہے۔

 

📚 بصائر الدرجات، جزء 8، باب 12، حدیث 13

 

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1