کیوں مولا علیؑ خاموش رہے؟
کیوں مولا علیؑ خاموش رہے؟
کیوں مولا علیؑ خاموش رہے؟
کیوں مولا علیؑ خاموش رہے؟

❓ کیوں مولا علیؑ خاموش رہے؟ 👇👇👇

 

اس بارے میں ہم شیعہ ہمیشہ کئی جوابات دیتے آئے ہیں، جن میں بعض جوابات بطورِ نقضی دلیل (یعنی مثال کے طور پر) یہ ہیں:

 

▪️جیسے کہ عثمان نے اپنی بیوی پر ہونے والے حملے پر دفاع نہیں کیا،

▪️یا یہ کہ پیغمبر ﷺ نے خود سکوت کا حکم دیا تھا،

▪️یا پھر پیغمبر ﷺ نے حضرت عمارؓ کی والدہ سمیہؓ کے حق میں بھی سکوت فرمایا تھا،

 

وغیرہ وغیرہ۔

 

لیکن اب ایک نیا اور دلچسپ جواب دینا چاہتا ہوں جو براہِ راست خود حضرت صدیقہ طاہرہؑ اور خود رسولِ اکرم ﷺ سے متعلق ہے۔

 

🔴 روایت:

نا یونس عن یونس بن عمرو عن أبیه قال:

ایک قریشی لڑکے نے رسولِ خدا ﷺ کی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے سر پر چوٹ ماری،

 

تو حضرت نے پکارا:

"یا آل عبد شمس!"

پس ابو سفیان باہر نکلا اور ابو جہل بھی نکلا،

اور ابو جہل نے کہا: "اے ابا سفیان، یہ میرا ہاتھ ہے"،

پھر وہ واپس لوٹ گئے۔

 

📚 حوالہ: الکتاب: سیرۃ ابن اسحاق (کتاب السیر والمغازی)

مصنف: محمد بن اسحاق بن یسار المطلبی (م 151ھ)

تحقیق: سہیل زکار ناشر: دارالفکر، بیروت، پہلی اشاعت 1398ھ / 1978ء جلد 1، صفحہ 234

 

⭕ انساب الأشراف 4/1/7 میں آیا ہے کہ جس نے حضرت صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کو تھپڑ مارا وہ ابو جہل تھا۔

 

❓ اب سوال یہ ہے:

 

▪️ رسولِ خدا ﷺ نے جب اس موقع پر اپنی بیٹی کے دفاع میں کچھ نہیں فرمایا، تو کیا (نعوذباللہ) آپ یہ غیرت والا سوال کرنے کی ہمت رکھتے ہیں ؟

 

❓آخر کیوں آپ ﷺ نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے دفاع میں سکوت فرمایا اور کوئی بات نہ کہی؟

 

💥 تو آپ (اہلِ اعتراض) اپنے نبی ﷺ کے اس سکوت کا کیا جواب دیتے ہیں؟

جو بھی جواب آپ دیں گے، ہم بھی وہی جواب آپ کو مولا علیؑ کے سکوت کے بارے میں ہوگا

 

بدر علی

 

Invisibleislam.com

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2
Gallery Image 3
Gallery Image 4