Back to عقیدہ امامت

سنی کتاب: امامت منصوص من اللہ ہے

سنی کتاب: امامت منصوص من اللہ ہے
سنی کتاب: امامت منصوص من اللہ ہے

خلافت منصوص من اللہ

 

"قلّت الامداد" میں حرّانی نے کہا ہے: "خلیفہ وہ ہے جو اپنی مرتبہ کے مطابق وہ کام سر انجام دے جو اس کے سپرد کیا گیا ہے۔"

 

اور ہر وہ شخص جسے اللہ نے زمین کی آبادانی، لوگوں کے امور کی تدبیر، ان کے نفوس کی تکمیل، اور ان کے درمیان اپنے حکم کے نفاذ کے لیے منتخب کیا ہو، وہ خلیفہ ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ کو کسی نائب یا جانشین کی حاجت نہیں؛ بلکہ یہ تقرر اس وجہ سے ہے کہ جن پر خلیفہ مقرر کیا گیا ہے، ان میں یہ طاقت نہیں کہ وہ براہِ راست اللہ کے فیض کو قبول کریں یا اس کے حکم کو نافذ کریں۔

 

اگر یہ سوال کیا جائے کہ "خلیفہ" کو اللہ کی طرف نسبت دینے کی کیا حکمت ہے اور صرف "خلیفہ" کیوں نہیں کہا گیا؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ: یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ انسان کامل ہے جو رذائل سے پاک ہو چکا ہے، فضائل سے مزین ہو چکا ہے، اجتہاد، شجاعت اور کمالات کا حامل ہے، اور اس کے مرتبے سے صرف نبوت کا درجہ باقی رہ گیا ہے۔

 

یہ وضاحت، طِیبی اور اس جیسے دوسرے افراد کے نظریے پر ردّ بھی ہے جو اس مفہوم کو درست طور پر نہیں سمجھ سکے۔

 

#بدر_علی 

#التماس_دعا 

#تعلیمات_اہلبیتؑ 

#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2