⬅️ ابو حنیفہ اور مالک، امام جعفر صادقؑ کے شاگرد تھے 📌 [اہلِ سنت کے مصادر]
📝 ڈاکٹر علی بن محمد الدخیل اللہ، جو ریاض (سعودی عرب) کی کلیہ اصول الدین کے استاد ہیں، ابن قیم الجوزیہ (ابن تیمیہ کے شاگرد) کی کتاب "الصواعق المرسلة" کے حاشیے میں امام جعفر صادقؑ کے حالات بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
"وہ جعفر بن محمد بن علی الباقر بن علی زین العابدین بن الحسین السبط الہاشمی القرشی ہیں، جن کا لقب صادق ہے۔ وہ سنہ 80 ہجری میں مدینہ میں پیدا ہوئے۔ وہ امامیہ (شیعہ اثنا عشریہ) کے نزدیک چھٹے امام ہیں۔ وہ جلیل القدر تابعین میں سے تھے۔ ایک جماعت نے ان سے علم حاصل کیا، جن میں دو امام مالک اور ابو حنیفہ بھی شامل ہیں۔"
📕 الصواعق المرسلة، ج 1، ص 616، ط دار العاصمة
اہلِ سنت سے ہمارا سوال:
کیا شاگرد کے بجائے استاد کی پیروی کرنا زیادہ بہتر نہیں؟
Gallery
Tap any image to view full screen