ابو حنیفہ پر ابن جوزی کے نقل کردہ جرح کے اقوال
ابو حنیفہ پر ابن جوزی کے نقل کردہ جرح کے اقوال
ابو حنیفہ پر ابن جوزی کے نقل کردہ جرح کے اقوال

🔴💢 ابو حنیفہ پر وارد کیے گئے جرح کے اقوال:

 

☑️ مشہور حنبلی محدث و فقیہ ابن الجوزی (وفات 597ھ) ابو حنیفہ کے تذکرے کے تحت لکھتے ہیں:

 

النعمان بن ثابت أبو حنيفة:

 

سفیان ثوری نے کہا:

"وہ ثقہ نہیں ہیں۔"

 

اور یحییٰ بن معین نے کہا:

"ان کی حدیث نہیں لکھی جائے گی۔"

 

اور ایک مرتبہ یہ بھی کہا:

"وہ اس بات سے بلند ہیں کہ جھوٹ بولیں۔"

 

اور نسائی نے کہا:

"حدیث کے معاملے میں وہ قوی نہیں ہیں، اور اپنی کم روایتوں کے باوجود ان سے بہت زیادہ غلطیاں اور خطائیں واقع ہوتی تھیں۔"

 

نضر بن شمیل نے کہا:

"وہ متروک الحدیث ہیں۔"

 

اور ابن عدی نے کہا:

"ان کی اکثر روایات میں غلطی، تصحیف اور زیادتیاں ہیں، اگرچہ ان کی کچھ اچھی احادیث بھی ہیں، لیکن وہ اہلِ حدیث میں سے نہیں ہیں۔"

 

 

 

خلاصہ:

سفیان ثوری، یحییٰ بن معین، نسائی، نضر بن شمیل اور ابن عدی وغیرہ کی طرف سے ابو حنیفہ پر جرح کے اقوال نقل کرنے کے بعد ابن جوزی لکھتے ہیں:

 

"وليس من أهل الحديث"

 

یعنی:

 

"وہ اہلِ حدیث میں سے نہیں تھے۔"

 

📚 حوالہ:

الضعفاء والمتروكون، جلد 3، صفحہ 163۔

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2
Gallery Image 3