میری امت کا چرغ ابو حنیفہ ہے؟
السوال :
سراج امتي ابو حنیفة
میری امت کا چرغ ابو حنیفہ ہے۔
کیا یہ حدیث صحیح ہے؟
الجواب :
یہ حدیث موضوع “گھڑی ہوئی” ہے جیسا کہ
علامہ ملا علی قاری اپنی کتاب (الأسرارُ المرفوعة في اخبار الموضوعة)
المعروفُ باالمرفوعات الکبری میں اسے ذکر کیا چنانچہ لکھتے ہیں:
۴ :- حدیث : ابو حنیفةَ سراجُ امتي
موضوع بالاتفاق المحدثین
حدیث “ابو حنیفة سراجُ امتی” ابو حنیفہ میری امت کا چراغ ہے
محدثین کے اتفاق کے ساتھ موضوع “گھڑی ہوئی” ہے۔
نیز علامہ شوکانی اپنی کتاب (فوائد المجموعة في الاحادیث الموضوعة) ص ۴۲۰ میں اس روایت سے متعلق تو اتنا تک لکھتے ہیں کہ:
(و ھذا الافک لا یحتاج إلی بیانِ بُطلانہٖ)
اور یہ تو ایسا جھوٹ ہے جس کا بطلان محتاجِ بیان نہیں۔
اسی طرح جب علماء دیوبند سے استفتاء کیا گیا تو انہوں نے بھی اسے موضوع کہا جیسا کہ خیرُ الفتاوی میں ہے:
حضور اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) سے امام صاحب کے متعلق مندرجہ بالا کلمات ثابت نہیں بلکہ (یہ حدیث موضوع ہے)
(خیرُ الفتاوی ج ۱ ص ۲۷۲ )
اسی طرح متعدد علماء اس حدیث کو موضوع گردانا ہے
Gallery
Tap any image to view full screen