شہادتِ حضرت اُمّ البنین post-2
شہادتِ حضرت اُمّ البنین post-2

🔴 شہادتِ حضرت اُمّ البنین علیہا السلام

 

حضرت اُمّ البنین سلام اللہ علیہا اپنی فصاحت اور بلند بلیغت کے ساتھ بنی اُمیہ کے ظلم اور تعدّی کو بے نقاب کرنے میں سرگرم تھیں۔

 

آپ اپنے جانسوز اور پراثر اشعار اور مسلسل عزاداریوں کے ذریعے لوگوں کو حکمرانوں کے ظلم، بے انصافی اور نااہلی کی طرف متوجہ کرتی رہتی تھیں۔

 

اسی وجہ سے بنی اُمیہ نے انہیں زہریلے شہد کے ذریعے مسموم کر کے شہید کر دیا۔

 

▪️جیسا کہ معروف مؤرخ حاج شیخ علی فلسفی نے اپنی کتاب «زنانِ نابغہ» میں، 

▪️اور عبدالعظیم بحرانی نے اپنی کتاب «اُمّ البنین» میں نقل کیا ہے کہ:

 

📜 بنی اُمیہ نے امیرالمؤمنین علیہ السلام کی زوجہ، اُمّ البنین سلام اللہ علیہا کو زہر دے کر قتل کیا۔

 

◾️ کتاب «اختیارات» میں اَعمش سے روایت ہے کہ وہ کہتے ہیں:

 

📜 "جمادی الثانی کی تیرہ تاریخ تھی، جو کہ جمعہ کا دن تھا۔ میں امام زین العابدین علیہ السلام کی خدمت میں موجود تھا کہ اچانک فضل بن عباس علیہما السلام داخل ہوئے، روتے ہوئے عرض کیا:

میری دادی اُمّ البنین سلام اللہ علیہا دنیا سے رخصت ہو گئیں۔"

 

📚 الدرجات الرفیعة فی وقائع الشیعة، رفیع الدین رفیعی، صفحہ 85

 

آپ جناب حضرت ابوالفضل العباس بن علی بن ابی طالب علیہم السلام کی والدہ تھیں۔ آپ کی شہادت سنہ 64 ہجری قمری میں ہوئی اور آپ کو بقیع میں دفن کیا گیا۔ آج بھی اس عظیم خاتون کی منہدم قبر کے آثار وہاں نمایاں ہیں۔

 

اُمّ البنین سلام اللہ علیہا کا نام فاطمہ تھا۔ ان کے والد حِزام بن خالد اور والدہ لیلی بنت ابن ابی عامر تھیں۔ آپ نے امیرالمؤمنین علی علیہ السلام سے عقد کیا اور امام علی علیہ السلام کی شہادت کے بعد کسی اور سے نکاح نہیں کیا، یہاں تک کہ وفات ہوئی۔

 

خدا نے آپ کو چار بیٹے عطا کیے:

 

۱۔ حضرت عباس قمر بنی ہاشم

۲۔ عبد اللہ

۳۔ عثمان

۴۔ جعفر علیہم السلام

 

یہ چاروں فرزند میدانِ کربلا میں شہید ہوئے۔ اُمّ البنین سلام اللہ علیہا ہر روز بقیع جاتیں، اپنے فرزندوں کے لیے گریہ کرتی رہتیں اور فرماتیں:

 

"اب مجھے اُمّ البنین نہ کہو۔"

 

تعلیماتِ اہلبیتؑ 

 

#تعلیمات_اہلبیتؑ 

 

#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد #تعلیمات_اہلبیتؑ #بدر_علی #share #SHAREIT #ShareThisPost #SharePost #plzshare #plzfollow #sharethispost #اہلبیت #plz_like_my_page #امام_حسین_ع #imamhussain #share Sadia #PlzLikeandShare #Plz_like_my_page #PlzShare #PlzLikeandFollowthePage #اَلّٰلھُمَّ_لْعَنْ_قَتَلَۃَ_اَلحُسَیِنَؑ_وَ_اُولاَدِ_اَلحُسَیِنَؑ_وَ_اَصحَابِ_الحُسینؑ #talimaat_e_ahlbait

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2