💔 چالیس سال کا گریہ 😭
▪️ امام صادق علیہ السلام نے فرمایا: بے شک امام زین العابدین علیہ السلام نے اپنے والد کی مصیبت میں چالیس سال تک گریہ کیا، اس حال میں کہ آپ دن کو روزہ رکھتے اور راتوں کو عبادت میں بیدار رہتے تھے۔ اور جب افطار کا وقت ہوتا تو خادم آپؑ کے سامنے پانی اور کھانا رکھتا اور عرض کرتا: اے میرے مولا! تناول فرمائیے۔ 😭
▪️ تو آپؑ فرماتے: رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کے فرزند کو بھوکا شہید کیا گیا! رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کے فرزند کو پیاسا شہید کیا گیا! 😭
▪️ اور آپؑ مسلسل یہی فرماتے رہتے اور روتے رہتے، یہاں تک کہ آپؑ کے آنسو پانی اور کھانے میں مل جاتے تھے۔ 😭
▪️ آپؑ اسی حالت میں رہے یہاں تک کہ دنیا سے رخصت ہو گئے۔ 😭
📚 اللہوف، صفحہ ۱۲۱
#مصائب_امام_سجاد #عزاداری #چالیس_سال_گریہ #امام_سجاد #گریہ #بکاء
Gallery
Tap any image to view full screen