Back to ازواج و بناتِ معصومینؑ
کیا جناب زینب کبریٰ اور جناب فاطمہ معصومہ بھی جناب سیدہ کی طرح معصوم ہیں?!
آیت اللہ عبداللہ جوادی عاملی کی کتاب نظر سے گزری تو انہوں نے لکھا تھا کہ جناب زینب و فاطمہ علیھما السلام کے عدم عصمت پر ہمارے پاس کوئی دلیل نہیں اسی وجہ سے یہ سوال ذہن میں آیا۔
عصمت کے درجات ہوتے ہیں۔ سب سے پہلے ہمیں عصمت کے مفہوم کو سمجھنا ہے۔ کیا عصمت سے مراد جبر ہے؟ یعنی اللہ نے کسی شخص کو بنایا ہی ایسا ہے کہ وہ گناہ کر نہیں سکتا۔۔۔ تو اس پر سوال اٹھے گا کہ اس میں اس شخص کا کمال کیا ہے اگر وہ گناہ نہیں کرتا؟ جب اس کے اندر گناہ کا غریزہ ہی نہیں تو گناہ نہ کرنا کوئی کمال نہیں۔
عصمت کا مطلب تقوی کے مدارج ہیں، جیسے جیسے انسان متقی ہوتا جاتا ہے، وہ گناہوں سے دور ہوتا جاتا ہے۔ معصومین ع اعلی ترین درجے پر فائز تھے، لہذا ان سے گناہ سرزد نہیں ہوتا۔ یعنی گناہ پر قادر ہونے کے باوجود بھی گناہ نہیں کرتے، کیونکہ وہ گناہوں کے معنوی و روحانی عواقب سے آشنا ہیں۔
اگر اس مفہوم میں تقوی کو لیا جائے تو یقینا جناب زینب کبری و فاطمہ معصومہ (س) بھی اس مرتبے پر فائز نظر آتے ہیں۔ البتہ عصمت امامت کے مفہوم میں، جہاں عقلی طور پر کسی نبی یا امام سے گناہ سرزد ہونے کا عقیدہ عقلی لحاظ سے غلط ہے، ان معنوں میں عصمت کو یہاں نہیں لینا چاھئے