Back to ازواج و بناتِ معصومینؑ

شیعیان کی شفاعت حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے ذریعے

شیعیان کی شفاعت حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے ذریعے
✍ شہید نور اللہ شوشتری رضوان اللہ علیہ نے روایت کی ہے:
حضرت صادق علیہ السلام نے فرمایا:
📜 "آگاہ رہو! ایک اللّه کا حرم ہے جو مکہ میں ہے، ایک رسول اللہ ص کا حرم ہے جو مدینہ میں ہے اور امیرالمؤمنین علیہ السلام کا ایک حرم ہے اور وہ حرم کوفہ ہے۔ آگاہ رہو! بے شک قم، کوفہ صغیر (چھوٹا کوفہ) ہے۔ آگاہ رہو! بے شک جنت کے آٹھ دروازے ہیں، ان میں سے تین قم کی طرف کھلتے ہیں۔ وہاں میری ایک فرزند بیٹی وفات پائے گی، جس کا نام فاطمہ بنت موسیٰ علیهما السلام ہے، اور اس کی شفاعت سے میرے تمام شیعہ جنت میں داخل ہوں گے۔"
📚 مجالس المؤمنین، تالیف نور اللہ شوشتری رحمہ اللہ، جلد ۱، صفحہ ۸۳
📚 بحار الانوار، تالیف علامہ مجلسی رحمہ اللہ، جلد ۶۰، صفحہ ۲۲۸

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1