Back to امام علی بن الحسین ع

حضرت امام زین العابدین علیہ السلام اور زیارت امام حسین علیہ السلام

*حضرت امام زین العابدین علیہ السلام اور زیارت امام حسین علیہ السلام*

 

امام سجاد علیہ السلام کہ جو خود بھی واقعہ کربلاء میں حاضر تھے، انھوں نے عملی طور پر اپنے والد محترم امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لیے کربلا جا کر زیارت کی اہمیت کو ثابت کیا ہےجیسا کہ روایت ہے:

 

عَنْ أَبِي حَمْزَةَ قَالَ: إِنَّ أَوَّلَ مَا عَرَفْتُ عَلِيَّ بْنَ الْحُسَيْنِ عليهما السلام أَنِّي رَأَيْتُ رَجُلًا دَخَلَ مِنْ بَابِ الْفِيلِ فَصَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ‏ فَتَبِعْتُهُ حَتَّى أَتَى بِئْرَ الزَّكَاةِ وَ هِيَ عِنْدَ دَارِ صَالِحِ بْنِ عَلِيٍّ وَ إِذَا بِنَاقَتَيْنِ مَعْقُولَتَيْنِ وَ مَعَهُمَا غُلَامٌ أَسْوَدُ فَقُلْتُ لَهُ مَنْ هَذَا فَقَالَ هَذَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ عليه السلام فَدَنَوْتُ إِلَيْهِ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ وَ قُلْتُ لَهُ مَا أَقْدَمَكَ بِلَاداً قُتِلَ فِيهَا أَبُوكَ وَ جَدُّكَ فَقَالَ زُرْتُ‏ أَبِي‏ وَ صَلَّيْتُ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ ثُمَّ قَالَ هَا هُوَ ذَا وَجْهِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ‏ و آله و سلم.

 

ابو حمزہ کہتا ہے کہ پہلی مرتبہ کہ جب میں نے علی ابن الحسین علیہ السلام کو پہچانا تو یہ وہ دن تھا کہ جب میں نے دیکھا کہ ایک بندہ مسجد کوفہ کے باب الفیل سے داخل ہوا اور اس نے چار رکعت نماز پڑھی۔ میں اس بندے کے پیچھے گیا کہ جو بئر الزکاۃ (کنوئیں کا نام) کہ صالح ابن علی کے گھر کے نزدیک تھا، پہنچ گیا تھا۔ وہاں میں نے زانو سے بندھے ہوئے دو اونٹ اور کالے غلام کو دیکھا۔ میں نے غلام سے پوچھا کہ یہ کون ہے ؟ اس نے کہا وہ علی ابن الحسین ہیں۔ یہ سن کر میں ان کے نزدیک گیا اور ان کو سلام کیا اور ان سے کہا: کیا ہوا ہے کہ آپ اس جگہ تشریف لائے ہیں ؟ کیونکہ یہ وہ جگہ ہے کہ جہاں پر آپ کے بابا اور جدّ کو شہید کیا گیا۔ امام علیہ السلام نے فرمایا کہ میں اپنے والد کی زیارت کے لیے آیا ہوں اور میں نے اس مسجد میں نماز پڑھی ہے اور اب میں واپس مدینہ جا رہا ہوں۔

 

📚 كلينى، محمد بن يعقوب بن اسحاق، الوفاة: 329 ق‏،

الكافي ج8 ص255،