حضرت امام زین العابدین علیہ السلام اپنے نانا کی قبرمبارک پر
*حضرت امام زین العابدین علیہ السلام اپنے نانا کی قبرمبارک پر*
تاریخ میں نقل ہے کہ جب یہ لٹا ہوا قافلہ مدینہ میں داخل ہوا تو حضرت امام زین العابدین علیہ السلام اپنے نانا کی قبرمبارک پر تشریف لائے اوراپنے رخسار قبر مطہر سے رگڑتے ہوئے یوں فریاد کرنے لگے اور فرمایا
ناجیک یا جداہ یا خیر مرسل
اناجیک محزونا علیک موجلا
سبینا کما تسبی الاماء ومسنا
حبیبک مقتول و نسلک ضائع
اسیرا و ما لی حامیا و مدافع
من الضر ما لاتحملہ الاصابع
*ترجمہ:*
میں آپ سے فریاد کرتا ہوں اے نانا، اے تمام رسولوں میں سب سے بہتر، آپ کا محبوب ”حسین“ شہید کر دیا گیا اور آپ کی نسل تباہ وبرباد کر دی گئی،
اے نانا میں رنج وغم کا مارا آپ سے فریاد کرتا ہوں مجھے قید کیا گیا میرا کوئی حامی و مددگار نہ تھا۔
اے نانا ہم سب کواس طرح قید کیا گیا،جس طرح (لاوارث) کنیزوں کوقید کیا جاتا ہے،
اے نانا ہم پراتنے مصائب ڈھائے گئے جوانگلیوں پر گنے نہیں جاسکتے۔
📚 مقتل ابی مخنف ص ۱۴۳