⚫ امام زین العابدین علیہ السلام:
 
📜 "أصبحنا خائفين برسول الله ، وأصبح جميع أهل الإسلام آمنين به".
 
📚 کشف الغمّة، جلد ۲، صفحہ ۳۱۹
 
🔴 🏴 شہادتِ امام زین العابدین علیہ السلام
 
📜 علّامہ مجلسیؒ لکھتے ہیں:
 
> ابن بابویہ اور بعض دیگر علماء کا عقیدہ ہے کہ امام سجاد علیہ السلام کو ولید بن عبدالملک (لعنة الله علیه) نے زہر دیا، جبکہ بعض نے ہشام بن عبدالملک (لعنة الله علیه) کو قاتل بتایا ہے۔
 
🔹 عمرِ مبارک کے بارے میں اختلاف ہے،
 
لیکن اکثر کا قول ہے کہ امام کی عمر 57 سال تھی۔
 
📖 شیخ کلینیؒ نے معتبر سند کے ساتھ امام صادق علیہ السلام سے روایت کی ہے:
 
> "جب امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت ہوئی تو آپ کی عمر 57 سال تھی، اور آپ نے امام حسینؑ کی شہادت کے بعد 35 سال حیات پائی۔"
 
📚 جلاء العیون، ص 840-841
 
🔴 *امام سجاد علیہ سلام کی شہادت*
 
امام سجاد علیہ سلام اگرچہ گوشہ نشینی کی زندگی بسرفرما رہے تھے لیکن آپ کے روحانی اقتدارکی وجہ سے بادشاہ وقت ولید بن عبدالملک نے آپ کو زہر دیدیا، اور آپ بتاریخ ۲۵/ محرم الحرام ۹۵ ھ مطابق ۷۱۴ کو درجہ شہادت پر فائز ہو گئے امام محمد باقر علیہ السلام نے نماز جنازہ پڑھائی اور آپ مدینہ کے جنت البقیع میں دفن کر دئیے گئے
 
علما اہل سنت علامہ شبلنجی، علامہ ابن حجر، علامہ ابن صباغ مالکی، علامہ سبط ابن جوزی تحریر فرماتے ہیں کہ
 
”وان الذی سمہ الولید بن عبدالملک“
 
*جس نے آپ کو زہر دے کر شہید کیا،وہ ولید بن عبدالملک خلیفہ وقت ہے*
 
📚 نورالابصار ص ۱۲۸، صواعق محرقہ ص ۱۲۰، فصول المہمہ، تذکرہ سبط ابن جوزی، ارجح المطالب ص ۴۴۴، مناقب جلد ۴ ص ۱۳۱