سیرت مولا امام علی ابن الحسین ع
امام حسینؑ کے لیے مجلس عزا، سیاہ لباس پہننا، اور کھانے کی تیاری — امام سجادؑ اور بنی ہاشم کی خواتین کا عمل
✍ روایت نمبر 195 —
(کتاب المحاسن میں)
حسن بن طریف بن ناصح، اپنے والد سے، وہ حسین بن زید سے، وہ عمر بن علی بن حسینؑ سے روایت کرتے ہیں:
جب امام حسینؑ شہید کیے گئے تو بنی ہاشم کی عورتوں نے سیاہ اور خشن لباس پہن لیے، اور وہ گرمی یا سردی کی کوئی شکایت نہ کرتی تھیں۔ میرے والد، علی بن حسینؑ (امام سجادؑ)، ان کے لیے مجلسِ عزا کے موقع پر کھانا تیار کرتے تھے۔
📗 حوالہ:
المحاسن، احمد بن محمد بن خالد البرقی، جلد 2، صفحہ 195
اسکن لنک
🔍 روایت کی سند کا جائزہ:
1️⃣ حسن بن ظریف
نجاشی کہتے ہیں:
> حسن بن ظریف بن ناصح کوفی، کنیت ابو محمد، ثقہ (قابلِ اعتماد) راوی ہے۔
📘 رجال النجاشی، ص61، رقم: 140
2️⃣ ظریف بن ناصح
> کوفی النسل، بغداد میں پرورش پائی، حدیث میں ثقہ اور سچا راوی تھا۔
📘 رجال النجاشی، ص209، رقم: 553
3️⃣ حسین بن زید بن علی بن حسینؑ
> امام صادقؑ اور امام کاظمؑ کے اصحاب میں سے، کنیت ابو عبداللہ، لقب "ذو الدمعة" (اشک بار)، امام جعفر صادقؑ نے اسے پالا اور اپنی بیٹی سے اس کی شادی کی۔
📘 رجال النجاشی، ص52، رقم: 115
📘 تنقیح المقال، ج1، ص329، رقم 9025: "فهو من اعلي الحسان" (یعنی وہ اعلیٰ درجہ کے نیک راویوں میں سے ہے)
4️⃣ عمر بن علی بن حسین
> کنیت ابو حفص اشرف، امام باقرؑ کے سوتیلے بھائی، تابعی،
📘 رجال الطوسی، ص139، رقم 1467
شیخ مفید فرماتے ہیں: وہ فاضل، جلیل القدر، نبی ﷺ اور امیرالمؤمنینؑ کی صدقات کے نگران، پرہیزگار اور سخی انسان تھے۔
📘 الارشاد، ج2، ص171
✅ نتیجہ:
یہ روایت بالکل صحیح السند ہے اور واضح طور پر امام حسینؑ کے لیے مجلسِ عزا قائم کرنے، کھانے کی تقسیم اور سیاہ لباس پہننے کی مشروعیت پر دلالت کرتی ہے۔
#بدر_علی #التماس_دعا #تعلیمات_اہلبیتؑ #تبدیلی_ممنوع #اَلّٰلھُمَّ_لْعَنْ_قَتَلَۃَ_اَلحُسَیِنَؑ_وَ_اُولاَدِ_اَلحُسَیِنَؑ_وَ_اَصحَابِ_الحُسینؑ #اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد #invisibleislam
Gallery
Tap any image to view full screen