امام زین العابدینؑ کا مسلح جہاد نہ کرنے کی وجہ
کچھ افراد کا خیال یہ ہے کہ اگر امام زین العابدینؑ چاہتےتھے کہ بنی امیہ کی حکومت سے مقابلہ کریں تو انہیں بھی مخالفت کا علَم اٹھا لینا چاہیے تھا، یا مثلاً مختار ثقفی یا عبدالله بن حنظلہ کے ساتھ مل جاتے یا ان کی رہبری اپنے ہاتھ میں لے لیتے اور اعلانیہ طور پر مسلح جدوجہد کرتے.
امام زین العابدینؑ کے زمانے کے حالات اور آئمہ(ع) کے ہدف کا موازنہ کرتے ہوئے ہمیں یہ سمجھ آتا ہے کہ یہ سوچ غلط ہے!
اگر آئمہؑ خصوصاً امام سجادؑ ان حالات میں یہ چاہتے کہ اعلانیہ طور پر اس طرح کے کام اور جنگ شروع کریں تو یقینی طور پر شیعت کو جڑ سے اکھاڑ دیا جاتا اور آنے والے زمانے میں مکتب اہلبیت(ع) اور امامت و ولایت کی قدرت کے پروان چڑهنے کا کوئی موقع باقی نہ بچتا بلکہ ہر چیز نابود ہو جاتی.
📚 250 سالہ انسان، ص 246
مؤلف: آیت الله سیدعلی خامنہ ائ رحمۃ اللہ علیہ
تعلیمات_اہلبیتؑ
Gallery
Tap any image to view full screen